تھانے میونسپل کارپوریشن کے ڈپیٹی کمشنر نے وضاحت پیش کرتے ہوئے تکنیکی خامی کا عذر پیش کیا
مہا راشٹر: تھانے میں ایک عجیب و غریب معاملہ پیش آیا جب ایک زندہ شخص کو اپنا ہی ڈیتھ سرٹیفکیٹ وصول کرنے کیلئے فون کیا گیا۔این دی ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ ریاست مہاراشٹر کے شہر تھانے میں پیش آیا۔چندر شیکھر دیسائی نامی شخص نے دعوی کیا کہ مجھے تھانے میونسپل کارپوریشن سے اپنا ڈیتھ سرٹیفکیٹ وصول کرنے کیلئے فون کیا گیا۔مذکورہ معاملہ خبروں کے ذریعے منظر عام پر آنے کے بعد تھانے میونسپل کارپوریشن نے اس جانب توجہ دی اور اس کی وضاحت میں بیان جاری کیا۔تھانے میونسپل کارپوریشن کے ڈپیٹی کمشنر سندیپ مالوی نے کہا کہ یہ محض ایک تکنیکی غلطی ہے چندر شیکھر دیسائی کو یقین دہانی کرائی گئی کہ آئندہ ایسے معاملات میں فون کرنے سے قبل تصدیق کی جائے گی۔سندیپ مالوی نے کہا کہ مسئلہ ایک تکنیکی خرابی کے سبب ہوا تھا مذکورہ بالا شخص کا نام مرنے والوں کی فہرست میں شامل تھا۔سندیپ مالوی نے کہا کہ ہم نے اپنی ٹیم کو فہرست کی جانچ اور تصدیق کرنے کی ہدایت دی ہے۔اس کے علاوہ اچھی طرح تصدیق کرنے کے بعد ہی لوگوں کو فالو اپ کیلئے کال کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔مذکورہ معاملے کی خبریں اور تصاویر وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر مزاحیہ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔ٹوئیٹر صارفین اس معاملے میں اپنا ردعمل ظاہر کررہے ہیں۔
Post A Comment:
0 comments: