شہر مالیگاؤں میں پولیس کنٹرول روم سے ملی تفصیلات کے مطابق آزاد نگر پولیس خفیہ پولیس عملہ نے پیٹرولنگ کے دوران ایک 21 سالہ نوجوان کو دیسی پستول اور زندہ کارتوس سمیت گرفتار کرلیا۔
شیخ عارف شیخ ابراہیم نامی 21 سالہ نوجوان ساکن زاہد پارک کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضے سے رات پونے ایک بجے کے درمیان پندرہ ہزار مالیت کی ایک دیسی پستول، ایک زندہ کارتوس ضبط کیا ۔ تفصیلات کے مطابق ملزم نے ذاتی فائدہ حاصل کرنے کیلئے دیسی پستول کو اپنے پاس رکھا تھا جس پر پولس نے آرم ایکٹ کی قلم 3/25/30570/2021 کے تحت گناہ درج کیا ۔ قانونی کارروائی پی ایس آئی مانے کررہے ہیں ۔واضح رہے کہ آزاد نگر پولس انسپکٹر دلیپ کمار پاریکر کی نگرانی میں جرائم کی روک تھام کیلئے اسکواڈ سرگرم عمل ہیں ۔اس سے قبل خلیل سیٹھ سائزنگ کے پاس سے بھی ایک نوجوان کو دیسی پستول کے ساتھ گرفتارکیا گیا تھا ۔اس کارروائی کو انجام دینے والے پولس اہلکاروں میں سنیل پاڑوی ،گوندہ براڑے ،دیوی داس پاٹل سدرشن مورے، سچن تھورات شامل ہیں ۔
Post A Comment:
0 comments: