خفیہ اطلاع کی بنا پر پولیس نے 49 تلواریں ضبط کیں، ملزم کے مطابق کرائے پر دینے کیلئے تلواریں منگوائی گئی تھیں

مہاراشٹر کے اورنگ آباد ضلع میں 49 تلواروں کی خریدی نے پولیس انتظامیہ کے ہوش اڑا دیئے۔سخت جانچ اور تفتیش کے بعد پولیس انتظامیہ نے تلواریں خریدنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے تلواریں خریدنے والے ملزم سے تفتیش کی تو اس نے کہا کہ تلواریں کرائے پر دینے کیلئے خریدی گئی ہیں۔حالانکہ پولیس اس معاملے میں مختلف زاویوں اور پہلوؤں سے تفتیش میں مصروف ہے۔اے این آئی کی رپورٹ کے مطابق اورنگ آباد پولیس کو ایک شخص نے 49 تلواریں خریدے جانے کی خفیہ اطلاع فراہم کی تھی۔پولیس نے موصولہ اطلاعات کی بنا پر تلواریں خریدنے والے شخص کی تلاش شروع کردی۔سنیچر کی رات پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا اور اس سے سختی سے پوچھ تاچھ کی۔تفتیش کے دوران اس نے بتایا کہ وہ تلواریں کرائے پر دیتا ہے اسلئے اس نے تلواریں منگوائی تھیں۔پولیس نے تمام تلواریں ضبط کرلی ہیں اور اس معاملے کی سختی سے انکوائری کررہی ہے۔اورنگ آباد سرکل-2 ڈی سی پی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ہمیں اطلاع موصول ہوئی تھی کہ ایک شخص نے کورئیر کمپنی کے توسط سے تلواریں آرڈر کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ملزم کو گرفتار کرلیا، تمام مہلک ہتھیار ضبط کرلئے گئے ہیں اور اس معاملے کی باریک بینی سے جانچ کی جارہی ہے۔

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: