ہم ہندوستان کے ساتھ مہذب ہمسایوں کی طرح رہنا چاہتے ہیں، تعلقات استوار کرنا چاہتے ہیں لیکن آر ایس ایس کے نظریات سب سے بڑی رکاوٹ ہیں: پاکستانی وزیراعظم
پاکستان کے وزیراعظم نے ہندوستانی میڈیا کے ایک سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے میں آر ایس ایس کا نظریہ سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔گذشتہ روز پاکستانی وزیراعظم عمران خان سنٹرل اینڈ ساؤتھ ایشیا ریجنل کنیکٹیوٹی، چیلنجز اور مواقع کے موضوع پر منعقد کی جانے والی ایک پریس کانفرنس میں شرکت کے بعد روانہ ہورہے تھے تب ایک ہندوستانی صحافی نے ان سے سوال کیا کہ کیا مذاکرات اور دہشت گردی ساتھ ساتھ چل سکتے ہیں؟ اس سوال کے جواب میں پاکستانی وزیراعظم نے کہا کہ ہم ہندوستان کو یہ باور کرانے کی کوشش کررہے ہیں کہ آئیں اور مہذب ہمسایوں( پڑوسیوں) کی طرح رہیں، لیکن اس تعلق سے ہندوستان کے جواب کا طویل عرصہ سے انتظار ہے۔عمران خان نے کہا کہ ہم ایسا چاہتے ہیں لیکن ہندوستان کے ساتھ حالات کو معمول پر لانے اور تعلقات استوار کرنے میں آر ایس ایس کے نظریات سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔
Post A Comment:
0 comments: