نئی دہلی: افغانستان میں شہید ہونے والے ہندوستانی فوٹو جرنلسٹ دانش صدیقی کو پریس کلب آف انڈیا کی جانب سے خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ہندوستان میں صحافیوں کی سب سے قدیم تنظیم پریس کلب آف انڈیا نے 17 جولائی شام 6 بجے موم بتیاں جلا کر مرحوم دانش صدیقی کو خراج پیش کیا۔اس موقع پر پریس کلب آف انڈیا کے صدر اوما کانت لکھیرا، نائب صدر شاہد خان عباس، انڈیا ٹوڈے کے مشہور صحافی راج دیپ سردیسائی، پریس کلب مینجنگ کمیٹی کے رکن اے یو آصف، امرتا مدھو کلیا، مشہور صحافی ارون جوشی، ہند نیوز کے ایڈیٹر عبدالماجد نظامی، ٹائمز آف انڈیا کی صحافی سواتی ماتھر سمیت متعدد صحافیوں نے اس تقریب میں شرکت کی اور دانش صدیقی کی خدمات کی سراہنا کرتے ہوئے،دو منٹ کی خاموشی اختیار کی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
Photojournalist Danish Siddiqui
Post A Comment:
0 comments: