سرکاری ملازمیں لینڈ لائن فون کو ترجیح دیں، جی اے ڈی کے ذریعے ضابطۂ اخلاق جاری

ملک میں پیگاسس اسپائی ویئر کا معاملہ موضوعِ بحث ہے۔مہاراشٹر حکومت نے اپنے ملازمیں کو ہدایت دی ہے کہ آفس ٹائم میں موبائل فون کا استعال ضروری ہونے پر ہی کریں، لینڈ لائن فون کے استعمال کو ترجیح دیں۔محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن(جی اے ڈی) کے ذریعے جاری کردہ ضابطۂ اخلاق میں کہا گیا کہ سرکاری کام کیلئے صرف اس صورت میں موبائل فون کا استعال کرنا چاہیے جب ضروری ہو۔اس حکم میں اسپائی وئیر معاملہ کا حوالہ دیئے بغیر مزید کہا گیا کہ دفتر میں موبائل فون کا بےجا استعمال سرکاری دفاتر کی شبیہ خراب کرتا ہے۔اگر استعمال کرنا ضروری ہو تو ٹیکسٹ میسیج کا استعمال کیا جانا چاہیے، گفتگو ممکن حد تک کم ہونی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:۔۔۔۔بجاج چیتک کا الیکٹرانک اسکوٹر، تین شہروں میں بکنگ جاری

اسکے علاوہ دفتر کے اوقات میں موبائل کے ذریعے سوشل میڈیا کا استعمال محدود ہونا چاہیے۔ضابطۂ اخلاق میں مزید کہا گیا کہ ذاتی کالس دفتر کے باہر رسیو کریں۔اسکے علاوہ موبائل پر گفتگو شائستگی سے ہونی چاہیے ، اپنے اطراف کے لوگوں کا خیال رکھا جائے تاکہ انہیں کسی طرح کی پریشانی نہ ہو۔لیکن عوامی نمائندوں اور اعلی افسران کے فون کا فوری جواب دیا جانا چاہیے۔سینئر افسران کے دفتر میں اور میٹنگ کے دوران موبائل کو سائلینٹ رکھنا چاہیے۔اس کے علاوہ انٹرنیٹ براؤزنگ، میسیج چیک کرنے اور ہیڈ فون کے استعمال سے پرہیز کرنا چاہیے۔

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: