میرا بائی چانو نے ویٹ لفٹنگ میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا، وزیراعظم نے ٹوئیٹ کرکے مبارکباد پیش کی

ٹوکیو اولمپکس 2020 میں ہندوستان کی ویٹ لفٹر میرابائی چانو نے تاریخ رقم کی۔انہوں نے 49 کلو گرام زمرے میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا ہے۔ویٹ کفٹنگ میں یہ دوسرا موقع ہے جب ہندوستانی اتھلیٹ نے یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔اس سے قبل 2000 سڈنی اولمپکس میں کرم ملیشوری نے کانسے کا تمغہ حاصل کیا تھا۔چانو نے کلین اینڈ جرک میں 115 کلو گرام جبکہ سنیچ میں 87 کلوگرام، کل 202 کلوگرام وزن اٹھا کر یہ کامیابی حاصل کی ہے۔یہ پہلا موقع ہے جب ہندوستان نے اولمپکس کے پہلے روز کوئی تمغہ جیتا ہے۔اس موقع پرمیرابائی چانو کو وزیراعظم نریندر مودی نے مبارکباد پیش کی ہے۔انہوں نے ٹوئیٹ کیا کہ میرا بائی کی شاندار کارکردگی سے ہندوستان پرجوش ہے، ہندوستان کیلئے چاندی کا تمغہ جیتنے پر انہیں مبارکباد۔ان کی کامیابی ہر ہندوستانی کیلئے ایک تحریک ہے۔واضح رہے کہ میرابائی ریو اولمپکس 2016 میں کامیاب نہیں ہوسکی تھیں لیکن انہوں نے آج اس کی بھرپائی کردی۔

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: