بجاج چیتک الیکٹرانک اسکوٹر کی بکنگ کا آغاز ہوچکا ہے۔فی الحال کمپنی صرف تین شہروں میں ہی اس کی بکنگ کررہی ہے۔کمپنی کے مطابق میسور، منگلور اور اورنگ آباد میں بکنگ کا آغاز کردیا گیا ہے۔بجاج کی آفیشیل ویب سائٹ پر اس الیکٹرانک اسکوٹر کو بک کیا جاسکتا ہے۔اس اسکوٹر کی دو قسمیں لانچ کی جارہی ہے جن میں
urbane اور Premium
شامل ہے۔
Urbane
ویرینٹ کی قیمت ایک لاکھ روپے ہے جبکہ پریمیم کی قیمت ایک لاکھ 15 ہزار روپے ہے۔اس سے قبل یہ اسکوٹر صرف پونے اور بینگلورو میں فروخت کیا جارہا تھا لیکن کمپنی کا کہنا ہے کہ آئندہ سال 2022 تک یہ اسکوٹر ملک کے 22 شہروں میں دستیاب ہوگا۔
بجاج کے اس اسکوٹر میں 3 کلو واٹ آئی پی 67 بیٹری نصب کی گئی ہے بیٹری مکمل چارج کرنے پر 95 کلو میٹر تک سفر طے کیا جاسکتا ہے۔جبکہ 60 منٹ کے کویک چارج میں اس کی بیٹری کو 25 فیصد چارج کیا جاسکتا ہے۔یہ اسکوٹر 70 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتا ہے۔بیٹری مکمل چارج ہونے میں 5 گھنٹے لگتے ہیں۔اس اسکوٹر کی دونوں اقسام میں 6 مختلف رنگ دستیاب ہیں جبکہ اسٹیل باڈی پینل دیئے گئے ہیں۔
Post A Comment:
0 comments: