مجھے اینٹی مجنوں اسکواڈ یاد ہے، ان کی زبان لڑکھڑاتی رہتی ہے لیکن یہ یوپی ہے یہاں متنازعہ بیان بازی نہیں چلے گی: اوما بھارتی

اترپردیش میں اپنی پارٹی کو مضبوط بنانے اور آئندہ انتخابات میں قسمت آزمانے کے خواہاں اسدالدین اویسی پر ممتا بنرجی نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اترپردیش میں متنازعہ بیان بازی نہیں چلے گی۔اترپردیش میں آئندہ سال ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل بی جے پی کی سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر اوما بھارتی نے اترپردیش میں اسدالدین اویسی کے داخلے پر کہا کہ مجھے اینٹی مجنوں اسکواڈ یاد ہے، ان کی زبان لڑکھڑاتی رہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:۔۔۔۔کسمبا روڈ ملن ہوٹل کے قریب قاتلانہ حملہ میں نوجوان کی موت

اوما بھارتی نے کہا کہ پہلے وہ اویسی کو ایک مہذب شخص سمجھتی تھیں، لیکن یہ یوپی ہے، لہذا یہ سب کام نہیں کرے گا۔ دراصل اسد الدین اویسی نے کچھ عرصہ پہلے کہا تھا کہ وہ یوپی میں لیلیٰ بن گئے ہیں اور انہیں یوپی کے وزیراعلی مجنوں کی طرح یاد کرتے ہیں۔یوپی کی سیاست سے متلق اوما بھارتی نے کہا کہ مایاوتی خود تو باہر نکلتی نہیں ہیں اور برہمنوں کی بات کررہی ہیں، ان کی یہ کوشش کارگر ثابت نہیں ہوگی۔

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: