مالیگاؤں: ہندوستان کے مشہور و معروف انگریزی رونامہ ٹائمز آف انڈیا کے زیر اہتمام ممبئی جوہو میں واقع جے ڈبلیو میرئیوٹ ہوٹل(JW Marriott )میں ٹائمز موسٹ انفلوینشیل پرسنالیٹیز 2021 (2021کی بااثر شخصیات) نامی ایوارڈ کا انعقاد کیا گیا۔جس میں ہندوستان کے مختلف علاقوں، اور مختلف شعبوں سے منسلک بااثر شخصیات کو ٹائمز موسٹ انفلوینشیل پرسنالٹی ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔مالیگاؤں شہر کیلئے فخر کا موقع ہے کہ اس ایوارڈ تقریب میں ہمارے شہر کی ایک مشہور و معروف، بااثر شخصیت ڈاکٹر سعید احمد فارانی صاحب کو ٹائمز موسٹ انفلوینشیل پرسنالٹی ایوارڈ سے نوازا گیا۔واضح رہے کہ ڈاکٹر سعید فارانی انگریزی روزنامہ کے ٹائمز آف انڈیا کی جانب سے مذکورہ ایوارڈ حاصل کرنے والی شہر پہلی شخصیت ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:۔۔۔۔نیا اسلامپورہ بالے ہوٹل کے پاس انیس احمد انّا کا بہیمانہ قتل
شعبہ طب و سرجری میں ان کی کاوشوں اور کارہائے نمایاں کے عوض انہیں اس پروقار ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق مذکورہ ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں ہندوستان کی نامور شخصیات ثانیہ مرزا، آیوشمان کھرانا، ذرین خان، ٹسکا چوپڑا، جاوید علی، انکیتا ہرش وردھن پاٹل، انوپریا گوینکا، وویک اوبیرائے، منی ماتھر اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی متعدد شخصیات شامل تھیں۔اس ایوارڈ کیلئے مختلف گیٹیگری(زمرے) بنائے گئے تھے۔ سرجری میں مہارات کے زمرے میں ڈاکٹر سعید احمد فارانی کو ٹائمز آف انڈیا کے سینئر وائس پریزیڈنٹ پرکاش ڈسوزا کے ہاتھوں اس ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔
Post A Comment:
0 comments: