مچھلی کے کاروبار سے منسلک 45 سالہ شخص کی لاش سول اسپتال روانہ، سماجی کارکنان و سرکردہ افراد نے معاونت کی

مالیگاؤں: آج 17 جولائی کو ایس گاؤں کے تالاب سے راجہ نگر کے ساکن 45 سالہ شیخ آمین شیخ رحمن کی لاش برآمد ہوئی۔جائے موقع پر موجود افراد نے ایسا اندازہ لگایا تھا کہ تالاب میں غرقاب ہونے والا شخص مالیگاؤں کا ہے۔

اس کے بعد حادثہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے سماجی کارکن شفیق شیخ نے کہا کہ آج بروز سنیچر 17 جولائی کو تعلقہ پولیس اسٹیشن کے ایک کانسٹیبل نے فون کرکے اطلاع دی کہ ایس گاؤں کے ایک تالاب میں ایک شخص کی لاش ملی ہے۔ انہوں نے کہا اس کے بعد ایمبولینس ڈرائیور گنیش نے انہیں فون کرکے اطلاع دی کہ تالاب میں غرق ہونے والا شخص مالیگاؤں کا ساکن لگتا ہے، تالاب میں ڈوبنے کے سبب اس کی موت ہوگئی ہے۔ لاش ملنے کے بعد مقامی لوگوں نے لاش کو باہر نکالا اور پولیس کو اس کی اطلاع دی۔جس کے بعد لاش کو مالیگاؤں سول اسپتال لایا گیا۔شفیق شیخ(اینٹی کرپشن) نے عوام سے لاش کی شناخت کرنے کی اپیل کی تھی۔ اطلاعات کے مطابق آدھے گھنٹے کے اندر لاش کی شناخت ہوگئی اور اس کے اہل خانہ کو تلاش کرلیا گیا۔بتایا جاتا ہے کہ متوقی مچھلی کے کاروبار سے منسلک تھے۔ان کی شناخت شیخ آمین شیخ رحمن، ساکن گھر نمبر 130 اشرفیہ لائبریری امن چوک کے طور پر ہوئی ہے۔سماجی کارکن شفیق شیخ اینٹی کرپشن اور دیگر سرکردہ افراد نے قانونی کارروائی میں معاونت کی۔

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: