ممبئی کے دادر علاقے میں واقع شیوسینا بھون کے سامنے ہونے والے تنازعہ پر شیوسینا لیڈر سنجے راؤت نے بی جے پی کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہیں کسی سے سند لینے کی ضرورت نہیں ہے وہ خود اس بات کا اعتراف کرتے ہیں کہ شیوسینک سند یافتہ غنڈے ہیں۔واضح رہے کہ سینا بھون کے پاس ایک تنازعہ کے بعد بی جے پی نے شیوسینکوں پر غنڈہ گردی کا الزام عائد کیا تھا جس کے بعد سنجے راؤت نے بی جے پی کو کرارا جواب دیا۔راؤت نے کہا کہ ممبئی میں واقع سینا بھون صرف ایک پارٹی کا دفتر ہی نہیں بلکہ مہاراشٹر کی ایک شناخت ہے۔کسی کو بھی اس کی طرف غلط نظر ڈالنے کی ہمت نہیں کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ جب بھی مراٹھی عوام اور ہندوتوا پر ضرب پڑے گی تو شیوسینک ایک غنڈے کی طرح ہی برتاؤ کریں گے۔اس کیلئے شیوسینا کو بی جے پی سے کسی سند کی ضرورت نہیں ہے اگر دوبارہ ایسا ہوا تو کرارا جواب دیا جائے گا۔واضح رہے کہ ایودھیا میں زمین معاملے پر شیوسینا کے ترجمان اخبار سامنا میں ایک اداریہ شائع ہوا تھا جس کے خلاف بی جے پی کی یوا اکائی نے بدھ کے روز ایک احتجاجی مظاہرہ کیا تھا، جس کے دوران ممبئی کے دادر علاقے میں سینا بھون کے پاس بی جے پی اور سینا کارکنان کے درمیان تصادم ہوا تھا۔بی جے پی لیڈر آشیش شیلار نے پی ٹی آئی سے کہا کہ شیوسینا سیاسی مفاد کی خاطر بھگوان رام پر کیچڑ اچھال رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کبھی شیوسینا بابری مسجد انہدام پر فخر محسوس کرتی تھی لیکن اب وہ سونیا-واڈرا کی گود میں جا بیٹھی ہے۔شیوسینا رکن اسمبلی سدا سرونکر نے کہا کہ انہیں ایسی اطلاع موصول ہوئی تھی کہ بی جے پی کارکنان سینا بھون میں توڑ پھوڑ کرنے آرہے ہیں۔سنجے راؤت نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینا بھون مراٹھی اور مہاراشٹر کی شناخت ہے۔وہاں پارٹی کے بانی بالا صاحب ٹھاکرے بیٹھتے تھے، وہ یہ کیسے برداشت کرلیں گے بالا صاحب ٹھاکرے کے مقام پر کوئی غنڈہ گردی کرے۔اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی حملے کی کوشش کرے گا تو مراٹھا اور شیوسینک چپ رہیں گے؟بی جے پی اتنے تعیش میں کیوں آگئی؟ سامنا کے اداریہ میں ایسا کیا لکھا تھا؟اس میں تو صرف الزامات پر وضاحت مانگی گئی تھی اور کہا گیا تھا کہ اگر الزامات غلط ثابت ہوئے تو الزام لگانے والوں کو سزا دی جانی چاہیے۔اداریہ میں کہیں بھی یہ نہیں کہا گیا کہ اس معاملے میں بی جے پی شامل ہے۔
دادر میں واقع سینا بھون کے پاس بی جے پی، شیوسینا کارکنان میں تصادم، بی جے پی کے ذریعے شیوسینکوں پر غنڈہ گردی کا الزام عائد کئے جانے پر سنجے راؤت کا تیکھا ردعمل
Post A Comment:
0 comments: