نیند کی گولیاں کھاکر خودکشی کی کوشش کرنے والے ڈھابہ مالک کانتا پرساد صفدر جنگ اسپتال کے آئی سی یو میں داخل، حالت تشویشناک

جنوبی دہلی کے مالوی نگر میں مشہور بابا کا ڈھابہ چلانے والے 80 سالہ کانتا پرساد نے جمعرات کو نیند کی گولیاں کھاکر خودکشی کرنے کی کوشش کی۔انہیں صفدر جنگ اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جہاں اسپتال کے آئی سی یو میں ان کا علاج جاری ہے۔ڈی سی پی اتل ٹھاکر نے کہا کہ ہم نے اسپتال سے نمونہ حاصل کیا ہے جس میں شراب اور نیند کی گولیاں کھانے کو بے ہوشی کی وجہ بتائی جارہی ہے۔ان کے بیٹے کرن کا بیان درج کیا گیا ہے۔اس معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔پولیس نے کہا کہ انہیں جمعرات دیر رات اسپتال سے ایک فون کال موصول ہوا اور بتایا گیا کہ خودکشی کی کوشش کرنے والے ایک شخص کو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ پولیس جب موقع پر پہنچی تو انہیں معلوم ہوا کہ وہ شخص کانتا پرساد ہے۔فی الحال ان کا رلاج جاری ہے۔کانتا پرساد کی بیوی نے پولیس کو بتایا کہ وہ گذشتہ چند روز سے کافی اداس تھے۔انہوں نے بتایا کہ کانتا پرساد کو گذشتہ سال اپنے نئے ریسٹورنٹ کو بند کرنا پڑا اور دوبارہ اپنے سڑک کنارے موجود اسٹال پر واپس آنا پڑا۔کیونکہ نئے ریسٹورنٹ کو چلانے کی لاگت ایک لاکھ روپے تھی جبکہ ان کی آمدنی صرف 30 ہزار تھی۔

واضح رہے کہ پرساد نے گذشتہ سال یوٹیوبرگورو واسن کے خلاف دھوکہ دہی کی ایف آئی آر درج کرائی تھی جو مبینہ طور پر پرساد اور ان کی بیوی کی مدد کیلئے جمع کی گئی رقم کے غلط استعمال سے متعلق تھی۔یوٹیوبر واسن نے گذشتہ سال 7 اکتوبر کو پرساد اور اس کی بیوی کا ویڈیو شوٹ کیا تھا اور ان کے ڈھابے پر گاہکوں کی کمی سے متعلق بات کی تھی جس کے بعد کچھ لوگوں نے پیسوں سے ان کی مدد کی تھی۔



Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: