مقفل کئے گئے کارخانوں کو دوبارہ جاری کئے جانے کی صورت میں سخت کارروائی کا انتباہ

مالیگاؤں: مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن شہری حدود میں آلودگی کے مسئلہ پر 2 فروری 2021 کو نیشنل ٹریبونل نے جو احکامات جاری کئے تھے اس پر عملی اقدامات کا سلسلہ جاری ہوچکا ہے۔گذشتہ ہفتے ضلع کلکٹر سورج مانڈھرے نے ایک آن لائن میٹنگ کا انعقاد کیا تھا جس کے بعد مہاراشٹر پولیوشن کنٹرول بورڈ کے افسران نے مالیگاؤں شہر کا دورہ کیا۔موصولہ اطلاعات کے مطابق آج سے کارپوریشن، پولیس انتظامیہ، ایم ایس ای بی اور مہاراشٹر پولیوشن کنٹرول بورڈ کے افسران کی مشترکہ ٹیم کارپوریشن حدود میں موجود ان تمام کارخانوں کا دورہ کرے گی جنہیں گذشتہ سال سیل کردیا گیا تھا۔ایڈیشنل کلکٹر دھننجئے نکم کے دفتر میں منعقد ایک میٹنگ میں فیصلہ لیا گیا کہ پلاسٹک کارخانوں پر وزٹ کے دوران اس بات پر خصوصی توجہ دی جائے گی کہ سیل کئے گئے کارخانوں کو دوبارہ جاری تو نہیں کیا گیا ہے۔نل کنکشن، پاور سپلائی جیسے تمام انتظامات کا معائنہ کیا جائے گا کہ ان سہولیات کو دوبارہ بحال تو نہیں کیا گیا ہے۔سیل کئے گئے کارخانے دوبارہ جاری کئے گئے تو ان کا پر سخت کارروائی کا انتباہ دیا گیا ہے۔کارپوریشن کمشنر بھالچندر گوساوی نے تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ کارپوریشن حدود میں کل 225 پلاسٹک کارخانے موجود ہیں جن میں 171 پلاسٹک گٹی کارخانوں کو مقفل کردیا گیا ہے۔کمشنر نے مزید کہا کہ نیشنل گرین ٹریبونل نے رواں سال کے اوائل میں جو احکامات جاری کئے تھے اس کی روشنی میں آکودگی کا جائزہ لینے کیلئے پولیوشن کنٹرول بورڈ کے افسران ہر ماہ میٹنگ کے بعد ریاستی سکریٹری کو رپورڑ روانہ کریں گے۔ حالیہ اقدامات اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔اطلاعات کے مطابق اب تک پولیوشن کنٹرول بورڈ کے افسران نے کئی گٹی کارخانوں کا دورہ کیا ہے۔ایسے امکانات بھی ظاہر کئے جارہے ہیں کہ آئندہ کچھ روز میں کارروائی میں مزید شدت پیدا ہوگی۔ذرائع کے مطابق سائزنگوں میں بھی کچرا جلائے جانے سے احتیاط کیا جارہا ہے۔

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: