اترپردیش میں آئندہ سال ہونے والے اسمبلی انتخابات میں مجلس اتحاد المسلمین 100 نشستوں پر اپنے امیدوار اتارے گی
پارٹی لیڈر اکبرالدین اویسی نے ٹوئیٹ کے ذریعے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اتر پردیش، ہم آرہے ہیں۔اطلاعات کے مطابق مجلس اتحاد المسلمین کی جانب سے اتر پردیش کے مغربی، وسطی اور مشرقی علاقوں میں مسلم اکثریتی حلقوں میں امیدوار اتارے جانے کے امکانات ہیں۔پارٹی کے ریاستی صدر شوکت علی نے ایک بیان میں کہا کہ ہمارا ایک ہی ایجنڈا ہے، مسلمانوں کی ترقی۔لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم دوسروں کے خلاف ہیں۔ہم نے امیدواروں کی اسکریننگ شروع کردی ہے، ہمیں اچھے امیدوار چاہیے ضروری نہیں کہ امیدوار صرف مسلم ہوں۔ واضح رہے کہ 2017 یوپی اسمبلی انتخابات میں مجلس اتحاد المسلمین کو محض0.2 فیصد ووٹ ملے تھے، لیکن حال ہی میں ہونے والے یو پی پنچایتی انتخابات میں مجلس اتحاد المسلمین نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور پارٹی کے حمایت کردہ 24 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔حالانکہ گذشتہ سال میں بہار اسمبلی انتخابات میں مجلس اتحاد المسلمین نے شاندار آغاز کیا، جس کے سبب پارٹی کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ایم ائی ایم نے مسلم اکثریتی علاقوں سمانچل اور دیگر علاقوں میں خاطر خواہ کامیابی حاصل کی۔
Post A Comment:
0 comments: