اسکس ہال میں میٹنگ، سکیولر جماعتوں، اداروں، سوسائٹیوں اور تنظیموں کے نمائندہ افراد کی شرکت، مزدوروں کے حق کی لڑائی لڑنے کا عزم

مالیگاؤں: (پریس ریلیز) 25 جون بروز جمعہ کو رات 9 بجے اسکس ھال میں بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی CPIکی جانب سے پاورلوم بے مدت بند، مہنگائی اور مزدوروں کی کھوٹی کے مدعے پر مٹینگ کا انعقاد کیا گیا۔ اِس مٹینگ میں شہر کی سیکولر پارٹیوں، اداروں، سوسائٹیوں، تنظیموں کے ذمہّ داران نے شرکت کی۔

اس مٹینگ کا مقصد تھا کہ پاور لوم کارخانے بند ہونے کی صورت میں شہر کے پاور لوم مزدوروں کو اُن کی کھوٹی کیسے دلائی جاسکتی ہے۔ مزدوروں کو کھوٹی کیسے ملے۔ اس سوال کو لیکر بہت سارے مقررین نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔مقررین میں، راشٹریہ جنتا دل کے لیڈر و صدر فاروق فردوسی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مزدوروں کو کھوٹی ضرور دینا چاہیے یہ ان کا حق ہے۔جابر شاہ (امن گھٹنی یونین سیکریٹری) نے کہا کہ شہر کے مزدوروں کو بیدار کرنا اور سرمایہ داروں کی غلط پالیسیوں کے خلاف اتحاد بنایا جائے، مزدوروں کو کھوٹی دلانے کیلئے انقلاب زندہ باد کے نعرے کے ساتھ تحریک کا آغاز کرنا چاہیے۔ CITU یونین کے  رکن کامریڈ اظہر خان نے کہا کہ مالیگاؤں شہر کے کارخانے دار مزدوروں کے ساتھ ہمیشہ دوغلہ کا سلوک کرتے ہیں اور انھیں کھوٹی نہیں دیتے۔ اگر شہر کے کارخانہ داروں نے مالیگاؤں شہر کے مزدوروں کو کھوٹی نہیں دی تو ہم تحریک کا راستہ اپنائیں گے۔ کامریڈ چاند چاچا نے تنظیموں اور پارٹیوں کے ذمہّ داران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب لوگوں کو مل کر ایمانداری کے ساتھ متحد ہوکر مزدوروں کا حق دلانے کیلئے روڈ پر آکر جدوجھد کرنا چاہیے۔

ان کے علاوہ رضوان بیٹری والا(عوامی وکاس پارٹی ریاستی صدر) نے شہر کے کارخانہ داروں کو للکارتے ہوئے کہا کہ مالیگاؤں شہر کے کارخانہ دار مزدوروں کا خون چوس کر اپنی بلیڈنگ اور کارخانے تعمیر کرتے ہیں مگر جب بھی مزدوروں کا حق یا کھوٹی دینے کی بات آتی ہے تو شہر کا کارخانہ دار شاہی فقیر اور کنگال بن جاتا ہے۔ بیٹری والا نے مزید کہا کہ کمیونسٹ پارٹی کے لوگ جب بھی مجھے مزدوروں کیلئے بلائیں گےمیں ہر وقت اپنا وقت دیتے ہوئے ساتھ رہ کر مزدوروں کے حق کیلئے لڑائی لڑوں گا۔

سماج وادی پارٹی صدر شریف منصوری نے کہا کہ ہم سماجوادی پارٹی کے تمام ورکر اور ذمہّ داران مزدوروں کی حق کی لڑائی کیلئے کمیونسٹ پارٹی اور مزدوروں کے ساتھ ہیں اور ان کے حق کیلئے آخر تک لڑتے رہیں گے۔ بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی کے جوائنٹ سیکرٹری کامریڈ مقصود نے کہا کہ مالیگاؤں شہر میں ہم ہمیشہ مزدوروں کو یاد کرتے ہیں اور ان کے حق میں لڑتے ہیں۔ اس کے بدلے میں شہر کے سرمایہ دار ہمارے خلاف رہتے ہیں۔ لیکن ہم مزدوروں کیلئے لڑائی لڑتے رہیں گےاور مزدوروں کو ان کا حق دلا کر رہیں گے۔

اس کے علاوہ CPIضلع کونسل ممبر کامریڈ فیضان انصاری نے کہاکہ مزدوروں کو ان کا حق اور کھوٹی ملنا چاہیےاس لیۓ ہمیں اور آپ کو مل کر جدوجھد کرنا چاہیے اور بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی کی طاقت بڑھانا چاہیے۔ ہندوستان جنتا پارٹی کے اتر مہاراشٹر کے صدر شیخ حمید کالا گاندھی نے کہا کہ مالیگاؤں شہر و پورے ہندوستان میں مہنگائی آسمان سے باتیں کررہی ہے۔مزدور مہنگائی کا بوجھ برداشت نہیں کر پا رہا ہے۔ اس پر ستم یہ کہ شہر کے کارخانہ دار کبھی بھی اپنا کاروبار بند کردیتے ہیں اور کسی وقت اپنی مرضی سے کارخانے چالو کر دیتے ہیں۔ مگر کوئی کارخانے دار کسی مزدور کو کھوٹی دینے کی ضرورت نہیں محسوس کرتا۔ بلکہ کارخانے دار حضرات یہ کہتے سنائی دیتے ہیں۔ یارن تانا بانا مہنگا مل رہا ہے اور کپڑا سستا بک رہا ہے،مندی آگئی ہےاس لیۓ ہم نے کارخانے بند کردیئےہم پریشان ہیں، مزدوروں کو کھوٹی کہاں سے دیں۔ کالا گاندھی نے مزید کہا کہ جب یارن اور سوت سستا ملتا ہے اور لوم پر تیار کیا ہوا کپڑا مہنگا بکتا ہے اس وقت شہر کے سرمایہ دار مزدوروں کو مزدوری بڑھا کر کیوں نہیں دیتے؟ کالا گاندھی نے بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی کے ورکروں اور سیکریٹری کامریڈ مرتضیٰ انصاری سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ منگل کے روز شہر کے ایڈیشنل کلکٹر سے وفد کی شکل میں مل کر میمورنڈم دیکر کلکٹر سے مطالبہ کیا جائے کہ بند کارخانوں کا پنچ نامہ کرکے مزدوروں کو بند کی کھوٹی دلائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ میں اور میری پارٹی ہندوستان جنتا پارٹی اور مزدور فیڈریشن کے ذمہّ داران مزدوروں کے کھوٹی دلانے کے سوال پر اور مزدوروں کے کسی بھی مسائل کے حل کیلئے ہم بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی کے ساتھ ہیں۔ آخر میں بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی کے سیکریٹری کامریڈ مرتضیٰp انصاری نے صدارتی خطبے میں اپنے دل کی گہرائیوں سے مزدوروں کے سوال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں تو حیران و۔ کہ شہر کے کارخانہ دار حضرات شہر کے مزدوروں کے بل بوتے پر جن کے خون پسینے سے سرمایہ دار ترقی کرتے ہیں۔ وہ اپنے شہر کے مزدوروں کو رسوا کیوں کرتے ہیں۔ نظر انداز کیوں کرتے ہیں۔ شہر کے کارخانہ داروں کو مزدوروں کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔ ہم بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی کے ذمہّ داران مزدوروں کے حق اور کھوٹی دیلانے کیلئے کارخانے داروں سے لڑائی نہیں کریں گے انسانیت کے ناطے بات چیت کرکے مزدوروں کیلۓ کھوٹی دلانے کا حل نکالیں گے۔ اور مزدوروں کے حق کیلئے قانونی لڑائی جاری رکھیں گے۔

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: