پولیس کنٹرول روم میں اہم میٹنگ، مساجد میں نماز کی ادائیگی، بازار میں خریداری اور دیگر امور پر غوروخوص

مالیگاؤں: رمضان المبارک کے پیش نظر مقامی پولیس انتظامیہ کی جانب سے آج پولیس کنٹرول روم میں ایک پریس کانفرنس منعقد کی گئی۔ریاست بھر میں کرونا کے بڑھتے معاملات کے پیشِ نظر ریاستی حکومت اور انتظامیہ نے ایک جی آر جاری کرتے ہوئے رمضان المبارک میں عوامی تقریبات پر وقتی طور پر پابندی عائد کردی ہے کیونکہ ریاست میں کرونا کے معاملات میں تیزی سے اضافہ ہوا رہا ہے۔اس کے پس منظر میں حکومت مہاراشٹر نے رمضان المبارک اور سبھی عوامی تقریبات کے لئے نئی گائیڈ مرتب کی ہے۔واضح رہے کہ رمضان کے موقع پر مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد عبادت و تراویح کیلئے مساجد کا رخ کرتی ہے۔ اس تعلق سے مقامی پولیس انتظامیہ کے ایڈیشنل ایس پی چندر کانت کھانڈوی نے پریس کانفرنس میں صحافیوں سے مختلف امور پر بات کی، مسائل دریافت کئے اور متعلقہ محکموں کے ذمہ داران سے بات کرکے ان مسائل کو حل کرنے کا تیقن دیا۔انہوں نے بتایا کہ ملک اور ریاست مہاراشٹر میں کورونا کے معاملات میں ایک بار پھر اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ ایسے میں رمضان المبارک کے موقع پر حفاظتی انتظامات اور کورونا گائیڈ لائن پر عمل کرنا نہایت ضروری ہے۔شہریان اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کریں کہ مساجد میں ایک وقت میں زیادہ بھیڑ نہ جمع ہو، اور افطاری کی خریداری کے وقت سوشل ڈسٹنسنگ کا خیال رکھیں، ماسک پہنیں اور اپنے اپنے گھروں میں ہی عبادت کریں۔

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: