خاتون کو اپنے والدین کے گھرسے 60 ہزار روپے لانے پر مجبور کرنے اور دھمکی دینے پر پوارواڑی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج
مالیگاؤں: لال ٹاور نربدہ ضلع ریاست گجرات( حالیہ مقام ارم پارک مالیگاؤں) کی ساکن ایک شادی شدہ خاتون نے پوارواڑی پولیس اسٹیشن نے اپنے خاوند اور سسرال والوں پر سنگین شکایت درج کراتے ہوئے الزام عائد کیا کہ اس کے خاوندعبدالصمد اور 4 سسرالی رشتے داروں نے اسے ذہنی طور پر پریشان کیا۔ان لوگوں نے اسے خاتون کو مجبور کیا کہ اس کے والدین سے 60 ہزار روپئے لانے کا مطالبہ کیا۔شکایت کنندہ نے اپنی شکایت میں کہاں کے اس کے خاوند اور سسرالی رشتہ داروں نے اس معاملے میں اسے زدوکوب کیا اور اسے دھمکی دی۔اس معاملے میں پولیس نے خاتون کے سسرال والوں پر خاتون پر ظلم کرنے سے متعلق دفعات 323/498/62/34/506اور 504 A کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔
Post A Comment:
0 comments: