حالات قابو میں نہیں رہے تو حکومت 15 روزہ لاک ڈاؤن نافذ کرے گی،ماہرین سے صلاح و مشورہ کے بعد حتمی فیصلہ کا اعلان،لاک ڈاؤن کے امکانات معدوم نہیں ہوئے
ممبئی: وزیراعلی ادھو ٹھاکرے نے مکمل لاک ڈاؤن کا انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ ریاست کیلئے آئندہ دو روز کافی اہم ہیں۔اگر ریاست میں کرونا کے نئے معاملات میں اضافہ ہوتا رہا اور حالات قابو میں نہیں آئے تو مکمل لاک ڈاؤن کا نفاذ ہوگا۔جمعہ کے روز ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے عوام سے خطاب کے دوران ادھو ڑھاکرے نے اعادہ کیا کہ وہ دوبارہ لاک ڈاؤن کے نفاذ کے حق میں نہیں تھے لیکن موجودہ حالات کا تقاضا ہے کہ سخت پابندیاں عائد کی جائیں کیونکہ عوام کرونا رہنما ہدایات کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔ٹھاکرے نے کہا کہ وہ ان مسائل سے متعلق ماہرین سے مشورہ کریں گے اور آئندہ چند روز میں حتمی فیصلے کا اعلان کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ کرونا کے بڑھتے ہوئے معاملات پر قابو پانے کیلئے ہم آئندہ دو روز میں سخت ہدایات جاری کریں گے۔کیا ہم لاک ڈاؤن نافذ کرنے والے ہیں؟ اس سوال کا ابھی کوئی جواب نہیں دوں گا۔لیکن لاک ڈاؤن کے امکانات ابھی معدوم نہیں ہوئے ہیں۔ٹھاکرے کے مطابق ماہرین مختلف سفارشات پیش کی ہیں۔کچھ نے کہا کہ لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے۔جب کہ کچھ کے مطابق لاک ڈاؤن مسئلہ کا حل نہیں ہے۔لاک ڈاؤن میں ملازمت سے محروم ہونے والوں کی مالی معاونت کی جائے۔ایک صنعت کار نے کہا کہ حکو۔ت لاک ڈاؤن نافذ کرنے کی بجائے طبّی سہولیات کو بہتر بنانے پر غور کیوں کرتی؟ ٹھاکرے نے ان سفارشات کے جواب میں ان سے کہا کہ ایسے ڈاکٹرس اور افراد لائیں جو ان سہولیات کی فراہمی کیلئے کام کریں۔ٹھاکرے نے کہا کہ اس مسئلے میں سیاست نہ کریں۔اگر حالات اسی طرح رہے تو آئندہ چند روز میں تمام اسپتال بھر جائیں گے۔میں تمام سیاسی جماعتوں سے التماس کرتا ہوں کہ وہ سیاست سے باز آجائیں، کیونکہ عوام کی زندگیوں سے کھلینے کے مترادف ہے۔تمام لوگ آگے آئیں لیکن لاک ڈاؤن کی مخالفت کرنے کیلئے نہیں بلکہ کرونا وباء کے خلاف سہولیات مہیا کرنے کیلئے کام کریں۔وزیراعلی نے عوامی مقامات، شادی بیاہ کی تقریبات، سیاسی سماجی تقریبات اور ٹرینوں میں بھیڑ کرنے پر تشویش ظاہر کی۔موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے اس بات سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ آئندہ 15 روز میں اسپتال، ڈاکٹرس، نرسیس، اسٹاف اور طبی لوازمات کی قلت ہوسکتی ہے۔ایک سینئر وزیر نے کہا کہ اگر حالات قابو میں نہیں آئے تو حکومت کم از کم پندرہ روزہ لاک ڈاؤن نافذ کرے گی۔
Post A Comment:
0 comments: