عوامی مفاد کام کرنے اور حکومتی اسکیموں سے عوام کو فائدہ پہنچانے کا عزم، جلد ہی دفتر کا قیام عمل آئے گا

مالیگاؤں: سماجی کارکن اور عوامی پارٹی لیڈر رضوان بیٹری والا نے نیشنل لیول پر ایک این جی او کا رجسٹریشن کروایا ہے۔اس ضمن میں کہا گیا کہ کرونا وباء کے دوران بہت سے قیمتی جانیں تلف ہوئیں، کرونا کا قہر بڑھتا گیا، لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا جس کے سبب شہر کی غریب عوام اور محنت کش طبقہ کو شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ایسے وقت میں شہر حکومتی پیکج سے محروم رہا کیونکہ شہر میں اس طرح کے کام کرنے والی این جی اوز موجود نہیں ہیں جس کے توسط سے حکومت غریب عوام کی مدد کرتی ہے۔انہیں مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے رضوان بیٹری والا نے نیشنل لیول پر ایک این جی او کا رجسٹریشن کروایا ہے۔اطلاعات کے مطابق این جی او کے رجسٹریشن کے بعد شہر کے وکلاء، ڈاکٹرس، ٹیچرس اور دیگر شعبوں سے وابستہ سرکردہ افراد نے بیٹری والا سے رابطہ کیا اور این جی او سے جڑنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔اس تعلق سے بیٹری والا نے ایک مشاورتی میٹنگ طلب کی جس میں علماء، اساتذہ، وکلاء اور سرکردہ افراد کو موعو کیا گیا۔اب جبکہ ریاست اور شہر پر دوبارہ لاک ڈاؤن کا سایہ مڈلا رہا ہے ایسے وقت میں امید ظاہر کی جارہی ہے کہ اس این جی او کے توسط سے کچھ فلاحی کام انجام دیئے جاسکیں گے۔بیٹری والا نے تیقن دیا کہ وہ سرکاری اسکیموں پر نظر رکھیں گے اور اور عوام کے ۔فاد میں کام کریں گے۔یہ بھی اعلان کیا گیا ہے کہ جلد ہی قلب شہر میں این جی او کے دفتر کا قیام عمل میں آئے گا، پریس کانفرنس کے ذریعے این جی او کو متعارف کروایا جائے گا اور کئی اہم امور پر فیصلہ لیا جائے گا۔

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: