رمضان المبارک کے پیش نظر کاروباری افراد اور دکاندار لاک ڈاؤن کی مخالفت پر آمادہ، سیاسی لیڈران میدان میں

مالیگاؤں: ریاست مہاراشٹر کے ناسک ضلع کے لیے نئی گائیڈ لائن جاری کی گئی جس کے تحت 6 اپریل کی صبح پولیس انتظامیہ شہر مالیگاؤں کے کاروباری علاقوں کو اچانک بند کروانے میں مصروف نظر آئی۔بعد ازاں دکانوں کے مالکان نے سیاسی لیڈران اور سماجی کارکن سے رابطہ کیا۔اور اس بات کی اطلاع دی کہ پولیس اچانک تمام دکانیں کو بند کررہی ہے۔اس سلسلے میں شہر کی سماجی, سیاسی, ملی تنظیموں کی جانب سے لاک ڈاؤن کی سخت الفاظ میں مخالفت کرتے ہوئے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی گئی اور زبردست احتجاج بھی کیا گیا۔ مجلس اتحاد المسلمین لیڈران نے مقامی سطح پر شہر کی صورتحال کو انتظامیہ کے روبرو رکھ لاک ڈاؤن میں نرمی برتنے کی اپیل کی تھی۔جس پر انتظامیہ نے مثبت رویہ نہیں اپنایا اور اپنی روش برقرار رکھی۔اس ضمن میں مجلس اتحاد المسلمین نے چھوٹا موٹا کاروبار کرنے والوں کے حق میں جمہوری انداز میں رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل کی قیادت میں آج بروز جمعرات صبح 11 بجے امبیڈکر مجسمہ کے پاس ایک علامتی احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔جس میں حافظ عبداللہ، ڈاکٹر خالد پرویز اور مجلس کے تمام کارپوریٹر شرکت کریں گے۔مجلس اتحاد المسلمین کے کارپوریٹر خالد پرویز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اس احتجاج میں شرکت کرنے والے ماسک و شوشل ڈیشٹنس کا خیال رکھیں۔

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: