معروف انگریزی روزنامہ انڈین ایکسپریس کی حیرت انگیز غلطی، ٹوئٹر پر تنقید کے ساتھ مزاح کا موضوع
انڈین ایکسپریس نامی اخبار نے اپنے صفحہ اول پر شائع کی گئی ایک خبر میں غلط تصویر لگا کر ایک حیرت انگیز غلطی کی۔مذکورہ اخبار میں صحافی ورون ہیرمت کے خلاف عصمت دری کے معاملے میں عدالتی کارروائی سے متعلق ایک خبر میں غلطی سے روسی صدر ولادیمیر پوتن کی تصویر چھاپ دی گئی۔اس تصویر کو لے کر سوشل میڈیا ٹوئٹر پر کافی بحث شروع ہوگئی۔کچھ لوگوں نے اس معاملے میں اخبار پر تنقید کی اور اسے مزاح کا موضوع بنا دیا۔ایک ٹوئٹر یوزر نے تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک سنھین غلطی ہے، اخبار کو اس پر معافی مانگنی چاہیے یا مناسب کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ایک یوزر نے اس غلطی پر اندازہ لگانے ہوئے ممکنہ وجہ کا ذکر کرتے ہوئے کیا کہ کسی نے تصویر کگانے سے متعلق پٹ اِن PUT IN کہتے ہوئے نوٹ لکھی ہوگئی لیکن تصویر کگانے والے نے اسے پوتن PUTIN سمجھا ہوگا۔اس طرح دیگر ٹوئٹر یوزرس نے بھی اپنے تبصرے کئے اور سوشل میڈیا پر یہ معاملہ کافی موضوع بحث بن گیا۔
ایک یوزر نے یہ بھی کہا کہ اس تصویر دیکھ کر ایسا لگا کہ یہ یوگی جی کا آرٹ ورک ہوسکتا ہے کہ انہوں نے ورون کا نام تبدیل کرکے پوتن کردیا۔جبکہ ایک دوسرےیوزر نے لکھا کہ نائٹ ڈیوٹی والے نے نیند میں ایسی غلطی کردی ہوگی۔
Post A Comment:
0 comments: