ملک میں عصمت دری اور جنسی زیادتی کے معاملات میں اضافے کو خواتین کے لباس اور فحاشی سے جوڑنے پر پاکستانی وزیراعظم پر چوطرفہ تنقید

اسلام آباد: حال ہی میں پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے ذریعے ملک میں عصمت دری اور جنسی زیادتی کے معاملات میں اضافہ سے متعلق دیئے گئے بیان کے سبب صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پر بحث چھڑ گئی ہے۔اس معاملے میں عمران خان کی سابقہ بیوی جمائمہ گولڈ اسمتھ نے بھی عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔خان کی رائے کے جواب میں جمائمہ نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ یہ خواتین کا لباس اور فحاشی ہے جس نے عصمت دری کے واقعات کو جنم دیا ہے۔انہوں نے قرآن مجید کی آیات کا حوالہ دیتے ہوئے عمران خان پر جم کر تنقید کی ہے۔جمائمہ نے کتابِ مقدس کی اس آیت کا حوالہ دیا کہ مومن مردوں سے کہو کہ وہ اپنی آنکھیں نیچی رکھیں اور اپنی شرمگاہ کی حفاظت کریں۔جمائمہ نے اپنے سابق شوہر کے خیالات میں تبدیلی پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ یہ غلط فہمی ہو اور عمران کے بیان کی غلط ترجمانی کی گئی ہو۔کیونکہ میں جس عمران کو جانتی ہوں وہ کہا کرتے تھے کہ مردوں کی آنکھوں پر پردہ لگاؤ نہ عورتوں کی۔عصمت دری کے واقعات میں اضافے کو خواتین کے لباس اور فحاشی سے جوڑنے کے بیان پر مقامی اور بین الاقوامی سوشل میڈیا پر عمران خان کو شدید تنقیدوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: