صاف صفائی اور پینے کے پانی تک کا انتظام نہیں، مسافروں اور معذوروں کو شدید تکالیف کا سامنا

مالیگاؤں: جونا بس اسٹینڈ میں بنیادی سہولیات کا فقدان, صحت و صفائی کے ناقص انتظامات کے باعث جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہیں۔شہر مالیگاؤں میں مسائل کی کمی نہیں ہے۔یہاں تعلیم سے لے کر روزگار تک، بنیادی سہولیات سے لے کر تفریحی انتظامات تک ہر شعبہ میں مسائل ہی مسائل نظر آئیں گے۔پھر بھی یہاں کی عوام صبر وشکر کے ساتھ زندگی گزار رہی ہے، یہی وجہ ہے کہ ایک طبقہ ان کے صبر کا حد سے زیادہ غلط فائدہ اُٹھا رہا ہے اور آخری حد تک عوام کا استحصال کیا جارہا ہے۔اس تعلق سے سماجی کارکن عبدالعلیم فلاحی نے نمائندے کو بتایا کہ جونا بس اسٹینڈ آج تعصب کا شکار ہے اور جونا بس اسٹینڈ جانوروں کا ٹھکانہ بن گیا ہے۔اس بس اسٹینڈ پر روزانہ سکیڑوں کی تعداد میں نوجوان، طلباء و طالبات اور شہریوں کے ساتھ ساتھ بیرون شہر سے لوگوں کی ایک بڑی تعداد آمدورفت کی غرض سے آتی ہیں۔اور ان مسافروں سے بس ڈیپو ماہانہ لاکھوں روپے وصول کرتا ہے۔ اس کے باوجود مسافروں کیلئے بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام نظر آرہا ہے۔جونا بس اسٹینڈ پر مسافروں کیلئے پینے کے صاف پانی کی کوئی جگہ مختص نہیں کی گئی ہے اور نہ ہی بس اسٹینڈ پر مسافروں کیلئے صاف ستھری انتظار گاہ کا انتظام کیا گیا ہے۔عبدالعلیم فلاحی نے بتایا کہ وہ اس بات کی شکایت بس ڈیپو کے مینجر سے چھ مرتبہ کرچکے ہیں۔لیکن بس اسٹینڈ کی گندگی ویسے ہی موجود ہے اور کورونا مہاماری میں مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے۔اس وقت وہاں موجود ایک معذور مسافر نے نمائندے کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ اس گندگی کی وجہ سے انکے سارے کپڑے خراب ہوجاتے کیونکہ بس اسٹینڈ پر بیٹھنے والی جگہ پر دھول کئ دنوں تک صاف نہیں کی جاتی۔ان کا مطالبہ یہی ہے کہ بس ڈیپو کے ذمہ داران اس طرف توجہ دیں اور بنیادی سہولیات فراہم کریں۔

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: