محمد عارف نوری
(نائب صدر راشٹریہ مسلم مورچہ)
کسانوں کی حمایت میں راشٹریہ مسلم مورچہ کا چکہ جام آندولن، حکومت کی غلط پالیسیوں کے خلاف احتجاج کرنے والوں کیلئے مشعل راہ
ملک کا کسان اس وقت تین زرعی قوانین کے خلاف سراپا احتجاج ہیں دیش کے کسان اپنے حقوق کے لئے اور اپنی زمینوں کو بچانے کے لیے نئے ظالمانہ زرعی قوانین کو ختم کرنے کے لیے 68 دنوں سے سخت سردی میں دہلی کی سرحد و دیگر مقامات پر اس ظالم حکومت کے خلاف اپنے مطالبات منظور کروانے کے لیے ڈٹے ہوئے ہیں کسانوں کے اعلان کے مطابق 6 فروری بروز سنیچر کو راشٹریہ مسلم مورچہ کے آل انڈیا صدر مولانا عبدالحميد ازہری صاحب کے حکم پر آگرہ روڈ نیو بس اسٹینڈ کے پاس راستہ روکو (چکّا جام) آندولن کیا گیا اس موقع پر ضلعی صدر یوسف الیاس صاحب، شمالی مہاراشٹر سکریٹری جاوید انور صاحب، مالیگاؤں صدر اکبر سیٹھ اشرفی، راشٹریہ جنتا دل صدر فاروق فردوسی صاحب، محمد عارف نوری نائب صدر راشٹریہ مسلم مورچہ ،عام آدمی پارٹی سے الطاف کرانہ والا ، سینئر صحافی عبدالخالق صدیقی صاحبان نے تقریر کرتے ہوئے زرعی قوانین واپسی کا مطالبہ کیا اور حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں پر روشنی ڈالی احتجاج کے دوران نوجوانوں نے پرجوش انداز میں مودی تیری تاناشاہی نہیں چلے گی نہیں چلے گی، کالا قانون واپس لو، جئے جوان جئے کسان، کسان آندولن زندہ باد، ہٹلر شاہی نہیں چلے گی، ظلم و ذیادتی بند کرو جیسے نعرے لگاکر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا اس آندولن میں راشٹریہ مسلم مورچہ ریاستی رکن نورالعین صابری، کارپوریٹر تنویر ذوالفقار احمد، یواسینا پاور سے ڈاکٹر ارشد، مارکس وادی کمیونسٹ پارٹی، سنّی کونسل، سنی تعزیہ کمیٹی، ونچت بہوجن اگھاڑی صدر مقیم مینا نگری، سنّی جمیعت السلام سے صوفی جمیل ٹیلر، حافظ اسماعیل صاحب، حمزہ رضا، حفاظت گروپ سے صادق کپتان، شکیل مقادم ، فیضان رجّو اور کئی اداروں، تنظیموں کے ذمہ داران نے خصوصی شرکت کی ان کے علاوہ کثیر تعداد میں شہریان موجود تھے راشٹریہ مسلم مورچہ کی جانب سے ڈپارٹمنٹ کو تحریری مکتوب بھی دیا گیا۔
Post A Comment:
0 comments: