موٹر سائیکل اور ایپی کا تصادم، شادی سے لوٹ رہے نوجوان چالیسگاؤں روڈ پر حادثہ کا شکار، ایک جاں بحق ، جبکہ دوسرا نوجوان زخمی، ماسٹر ایکسیڈنٹ ہاسپیٹل میں داخل
مالیگاؤں: آج مالیگاؤں شہر سے چند کلو میٹر دور چالیسگاؤں روڈ پر قریب دوپہر تین بجے ایک دلخراش حادثہ پیش آیا جس میں ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔جبکہ ایک نوجوان زخمی ہے جسے ماسٹر ایکسیڈنٹ ہاسپیٹل میں داخل کیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق دوپہر تین بجے متوفی اور ایک نوجوان کسی علاقے سے شادی کی تقتیب میں شرکت کے بعد شہر لوٹ رہے تھے اسی دوران چالیسگاؤں روڈ پر ایک ایپی گاڑی نے انہیں زبردست ٹکر مادی۔ اس حادثہ میں منشی شعبان نگر کے ساکن 19 سالہ عبداللہ چؤس فیصل چاؤس کی موت واقع ہوگئی جبکہ منشی شعبان نگر کے ہی ساکن 16- 17 سالہ نوجوان شیخ مجاہد کو زخمی حالت میں مالیگاؤں کے ماسٹر ایکسیڈنٹ ہاسپیٹل میں داخل کیا گیا ہے۔تادم تحریر متوفی کو مالیگاؤں سول اسپتال لے جایا گیا ہے جہاں پوسٹ مارٹم کیا جارہا ہے۔ اسپتال میں موجود سماجی خدمت گاروں شفیق اینٹی کرپشن اور دیگر کے مطابق انہیں دوپہر تین بجے اس حادثہ کی اطلاع موصول ہوئی۔ فی الوقت پوسٹ مارٹم جاری ہے دیگر قانونی کارروائیوں کے بعد لاش اہل خانہ کے حوالے کردی جائے گی۔اس حادثہ کی اطلاع متوفی کے اہل خانہ کو دے دی گئی ہے۔
اس حادثہ کی مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
Post A Comment:
0 comments: