رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل کی صدارت میں اپوزیشن لیڈر شان ہند کے ہاتھوں 24 جنوری کو ہوگا افتتاح، 

مالیگاؤں(نامہ نگار) شہر کی قدوائی روڈ کے سامنے بن رہی عمارت جو کافی دنوں سے اخبارات اور سوشل میڈیا کی سرخیوں میں ہے آج اس کی وضاحت سمجھ آئی کہ یہ وارڈ نمبر 12 کے کارپوریٹر مستقیم ڈگنیٹی ہے فنڈ سے بنائی جارہی تھی ، جسکا افتتاح 24 جنوری بروز اتوار کو رات 8 بجے موجودہ ایم ایل اے مفتی محمد اسماعیل قاسمی کی صدارت میں ہوگا۔معلوم ہوکہ اس عمارت کا افتتاح اپوزیشن لیڈر شان ہند کرنے والی ہیں ، اس عمارت پر قانون بچاؤ نظریے کے تحت آئین ہند کا عہد نامہ تحریر کیا جائیگا ۔ اس تقریب میں مہا گٹھ بندھن کے کارپوریٹر مہمان خصوصی ہونگے ، وہیں 26 جنوری بروز منگل کی صبح سوا دس بجے یہاں پرچم کشائی ہوگی جس میں مفتی محمد اسماعیل قاسمی اور خلاف تحریک کے تمام شہداء کے اقرباء و رشتےدار مہمان خصوصی ہونگے ، اس پروگرام کو فریڈم فائٹر انصاف کمیٹی آرگنائزر کریگی ۔ 26 جنوری کے بعد یہاں کیا ہوگا اس بات کو لیکر بھی عوام میں چرچا جاری ہے ، اس عمارت کو کس نام سے منسوب کیا جانا ہے اس کا ہنوز ابھی تک اعلان نہیں کیا گیا ، جس کو لیکر شہر کے سیاسی حلقوں میں تجسّس بنا ہوا ہے ۔اس ضمن میں آج بروز جمعہ بعد نماز عشاء قلعہ سے متصل ہال میں جنتادل ورکروں کی ایک میٹنگ منعقد کی گئی ہے۔ جس میں دیگر کئی عنوانات کے علاوہ اس عمارت اور تقریب سے متعلق بھی آئندہ کا لائحہ عمل تیار کیا جائیگا۔

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: