الیکٹرانک میڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کل 52 رن, 6 اوور میں بنائے. بعد ازاں سامنے والی ٹیم کو 45 رن پر آل آؤٹ کر شاندار پہلی جیت درج کی

مالیگاؤں (پریس ریلیز) آج کارپوریشن انتظامیہ کی جانب سے کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز میئر طاہرہ میڈیم,  کمشنر دیپک ترنمبک کاسار اور ڈپٹی کمشنر نتین کاپڑنیس کے ہاتھوں چیمپ کرکٹ گراؤنڈ دابھاڑی روڈ پر ہوا. اس ٹورنامنٹ میں مختلف ڈپارٹمنٹ کی کل پچاس ٹیموں نے حصہ لیا۔ 

اس کرکٹ ٹورنامنٹ کے شروعات کھیل میں مالیگاؤں الیکٹرانک میڈیا اور بجلی محکمہ کے درمیان کھیلا گیا.  الیکٹرانک میڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کل 52 رن, 6 اوور میں بنائے. بعد ازاں سامنے والی ٹیم کو 45 رن پر آل آؤٹ کر شاندار پہلی جیت درج کی. اس پورے میچ کو انتظامیہ نے دیکھا اور میڈیا کے نمائندے کو جیت کی مبارکباد پیش کی۔

الیکٹرانک میڈیا ٹیم میں کپتان زاہد امین,  نائب کپتان انو فٹر, ویشال مورے, حامد حسن, امجد یوسف, عبداللہ انصاری,  ایس این انصاری اور کوچ منصور اکبر نے  میچ کھیل کر میڈیا کی کامیاب نمائندگی کی.

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: