دینک بھاسکر ایگزٹ پول کے مطابق عام آدمی پارٹی بن سکتی ہے سب سے بڑی پارٹی، 38 سے 44 سیٹیں ملنے کا امکان
پنجاب اسمبلی انتخابات سے متعلق دینک بھاسکر نے اپنا ایگزٹ پول ظاہر کیا ہے. اس پول کے مطابق کسی بھی سیاسی پارٹی کو واضح اکثریت ملنے کی کوئی امید نظر نہیں آرہی ہے. عام آدمی پارٹی اب سے بڑی پارٹی بن سکتی ہے. ایگزٹ پول کے مطابق عام آدمی پارٹی بھی جادوئی عدد تک پہنچتی دکھائی نہیں دے رہی ہے.
یہ بھی پڑھیں:..... شین وارن سے متعلق سنیل گواسکر کے بیان پر ٹوئیٹر صارفین برہم
بھاسکر ایگزٹ پول کے مطابق پنجاب اسمبلی کی 117 نشستوں میں سے عام آدمی پارٹی 38 سے 44 نشستیں جیت کر سب سے بڑی پارٹی بن سکتی ہے. 30 سے 39 نشستوں کے ساتھ اکالی دل-بی ایس پی اتحاد دوسرے نمبر پر رہ سکتا ہے. ایگزٹ پول کے مطابق اس انتخاب میں سب سے زیادہ نقصان کانگریس کو ہوا ہے. 2017 میں کیپٹن امریندر سنگھ کی قیادت میں 77 نشستوں پر کامیابی کے ساتھ دو تہائی اکثریت حاصل کرنے والی کانگریس کو اس بار محض 26 سے 32 نشستیں پر کامیابی ملنے کے امکانات ہیں. اس کے علاوہ بی جے پی اور اس کی اتحادی جماعتوں کو بھی محض 7 سے 10 نشستیں ہی ملنے کا امکان ہے.
مودی حکومت کے تین زرعی قوانین کے خلاف ایک سال سے زائد عرصہ تک دہلی بارڈر پر کامیابی کے ساتھ احتجاج کرنے والی کسان تنظیموں کے سنیکت سماج مورچہ سے متعلق امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ وہ اپنا کھاتہ بھی نہیں کھول پائیں گے. کسانوں کا ہی ان سے منہ موڑ لینا اس کی اہم وجہ بتائی جارہی ہے. پنجاب کے اکثر کسان، کسان تنظیموں کے سیاست میں آنے کے فیصلے سے ناراض ہے اس لئے انہوں نے سنیکت سماج مورچہ کی بجائے عام آدمی پارٹی کو ترجیح دی ہے. کسانوں کا ماننا ہے کہ اگر ان کے یونین بھی سیاست کرنے تو سیاستدانوں اور ان کے لیڈران میں کوئی فرق نہیں رہے گا.
Post A Comment:
0 comments: