سابق انڈین کپتان نے ہندوستانی گیند بازوں اور مرلی دھرن کو شین وارن سے بہتر گیند باز قرار دیا
ہندوستان کے سابق کپتان سنیل گواسکر نے ہندوستانی اسپنرز اور مرلی دھرن کو جادوئی اسپنر شین وارن سے بہتر بولرز قرار دے دیا. سنیل گواسکر نے شین وارن کا دیگر بولرز سے موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی اسپنرز اور مرلی دھرن کا ریکارڈ شین وارن سے زیادہ اچھا ہے اس لیے میں شین وارن کو ان سے کم بہتر قرار دوں گا۔
یہ بھی پڑھیں:..... چالیسگاؤں روڈ پر دلخراش سڑک حادثہ ، 4 ہلاک ، 15 زخمی
انہوں نے کہا کہ اگر آپ ہندوستان کے خلاف شین وارن کا ریکارڈ دیکھیں تو صرف ایک بار انہوں نے ہندوستان کے خلاف 5 وکٹیں حاصل کی تھی کیونکہ ہندوستانی بلے باز اسپنرز کے خلاف زیادہ اچھا کھیلتے ہیں اس لیے میں انہیں بہت بڑا بولر تو نہیں کہوں گا البتہ مرلی دھرن کو زیادہ کامیاب بولر قرار دوں گا۔
گواسکر کا کہنا ہے کہ میری کتاب میں وارن مرلی دھرن سے نچلے درجے پر ہیں۔ سابق کپتان کے آنجہانی بولر سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا پر طوفان برپا ہو گیا اور گواسکر کو سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ٹوئٹر پر صارفین نے گواسکر کو شدید ردعمل دیتے ہوئے ان کے بیان کو گھٹیا اور غیرذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے سخت ناراضی کا اظہار کیا ہے۔
Post A Comment:
0 comments: