Maharashtra,Nawab Malik,ED,Dawood Ibrahim Money Laundering Case,NCP


نواب ملک کے بعد ان کے بیٹے فراز ملک کو بھی ای ڈی نے تفتیش کیلئے ای ڈی دفتر طلب کیا، خاندان والوں پر بھی ای ڈی کا شکنجہ


انڈرورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کے رشتے داروں سے زمین خریدنے سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار مہاراشٹر حکومت کے وزیر نواب ملک کو 14 دنوں کی عدالتی تحویل میں بھیجنے جب  کا فیصلہ کیا گیا ہے. جس کے بعد آج نواب ملک کو ای ڈی کی تحویل سے آرتھر روڈ جیل منتقل کردیا گیا ہے.

یہ بھی پڑھیں:..... پنجاب ایگزٹ پول: کسی پارٹی کو واضح اکثریت ملنے کا امکان نہیں
 اس سے قبل 23 فروری کو گرفتار کئے گئے نواب ملک کی ای ڈی تحویل میں 7 مارچ تک اضافہ کردیا گیا تھا. کچھ وقفہ قبل میڈیکل کے بعد انہیں دوبارہ عدالت میں پیش کیا گیا تھا. ملک کی تحویل سے متعلق عدالت میں 20 منٹ تک بحث ہوئی. ای ڈی کی جانب سے ایڈیشنل سالیسیٹر جنرل انیل سنگھ نے اپنا موقف پیش کیا جب کہ ملک کی جانب سے امیت دیسائی اور طارق سید نے پیروی کی. عدالت میں شنوائی کے دوران ایڈیشنل سالیسیٹر انیل سنگھ نے نواب ملک کی ای ڈی تحویل میں توسیع کا مطالبہ نہ کرتے ہوئے انہیں عدالتی تحویل میں بھیجنے کی درخواست کی. جسے جج نے منظور کرلیا.
ملک کے بعد ای ڈی ان کے خاندان پر بھی شکنجہ کس رہی ہے. آج ان کے بیٹے فراز ملک کو ای ڈی نے پوچھ تاچھ کیلئے اپنے دفتر طلب کیا تھا. حالانکہ منگل کے روز فراز نے ایک مکتوب کے زریعے ای ڈی سے ایک ہفتے کا وقت طلب کیا تھا. 25 فروری کو پیٹ میں درد کی شکایت کے بعد ملک کو جے جے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا پیر کے روز انہیں اسپتال سے رخصت کے بعد بیلارڈ اسٹیٹ میں واقع ای ڈی دفتر واپس لایا گیا. تفتیش کے دوران ای ڈی افسران کا کہنا تھا کہ نواب ملک تفتیش میں معاونت نہیں کررہے ہیں، اس کے بعد ان کی طبعیت بگڑی انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا اور یہ بات بھی سامنے آئی کہ ملک کی طبعیت سے متعلق ایمس دہلی کے ماہرین کی صلاح بھی لی جائے گی.

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: