National,India,Emotional Story,Madhu Bala,Indian Actress,News18 Urdu News,Dailyhunt Urdu News,Malegaon News,Bollywood,Emotional Story

بہو نے زبردستی بنا پیسے دیئے نیوزی لینڈ سے انڈیا بھیج دیا، مدھوبالا کی بہن کی درد ناک کہانی، بیٹی پرویز کی زبانی

اداکارہ مدھو بالا کی بہن کنیز بلسارا کو ان کی بہو نے گھر سے نکال دیا ہے۔ 96 سال کی معمر کنیز بلسارا کو ان کی بہو نے بنا پیسے دیئے آکلینڈ سے ممبئی کی فلائٹ میں بٹھا دیا۔ اس بات کی اطلاع کنیز کی بیٹی پرویز کو بھی نہیں دی گئی۔ کنیز کے انڈیا آنے کی اطلاع پرویز کو ائیرپورٹ اتھارٹی نے دی۔

یہ بھی پڑھیں:۔۔۔سچن وازے کو تحویل میں عریاں کرکے ہراساں کیا جارہا ہے: پرمبیر سنگھ کا الزامx-Home-Minister-Anil-Deshmukh.html

کنیز کی بیٹی پرویز نے میڈیا سے بات چیت کے دوران بتایا کہ امی 17، 18 سال قبل نیوزی لینڈ گئی تھیں۔ وہ بھائی یعنی اپنے بیٹے فاروق سے بہت پیار کرتی تھیں اور ان کے بنا رہ نہیں پاتی تھیں۔ بھائی بھی ماں باپ سے بہت پیار کرتے تھے۔ اسلئے وہ انہیں اپنے ساتھ لے کر گئے تھے۔ وہ نیوزی لینڈ کے کرکشن ڈپارٹمنٹ میں کام کرتے تھے اور ایک عزت دارشخص تھے۔ لیکن بھابھی ہمارے والدین کو پسند نہیں کرتیں۔ مجھے والدہ کے آنے کے بعد اس بات کا علم ہوا کہ بھائی کا انتقال ہوگیا ہے۔ بھائی کے انتقال کے بعد بھابھی کا رویہ مزید خراب ہوگیا۔

پرویز نے مزید بتایا کہ ثمینہ بھابھی کبھی بھی امی ابو کیلئے کھانا نہیں بناتی تھی۔ بھائی ان کیلئے ریسٹورنٹ سے کھانا لایا کرتے تھے۔ ثمینہ کی بیٹی جس کی آسٹریلیا میں شادی ہوگئی ہے وہ بھی ماں سے بہت برا سلوک کرتی تھی۔ جب ثمینہ نے امی کو گھر سے نکال کر زبردستی فلائٹ میں بٹھایا تھا تب وہ بھی ائیرپورٹ پر موجود تھی۔ پرویز نے بتایا کہ میں اکثر نیوزی لینڈ جاتی ہوں۔ ماں بھی دو مرتبہ انڈیا آیا کرتی تھی لیکن گذشتہ پانچ سے سے وہ نہیں آئیں۔ کیونکہ میرے بھائی کا کہنا تھا کہ اس عمر میں ان کا سفر کرنا ٹھیک نہیں ہے۔ پرویز نے روتے ہوئے کہا کہ فلائٹ لینڈ ہونے کے بعد مجھے ائیرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے فون آیا اور انہوں نے بتایا کہ آپ کی ماں کے پاس آر ٹی-پی سی آر کی جانچ کیلئے پیسے نہیں ہیں۔ اس کے بعد میں نے انہیں پیسے بھیجےاور ان کا آر ٹی-پی سی آر ٹیسٹ ہوا۔ اس کے بعد انہوں نے سب سے پہلے مجھ سے یہی کہا کہ بیٹا تمہیں پتا ہے فاروق مر گیا؟ میں اس کو قبر میں ڈال کر آئی ہوں اور میں بہت دکھی ہوں۔ کیا مجھے کچھ کھانے کو مل سکتا ہے؟ اس کے بعد میں اپنی ماں کو گھر لائی، اسے کھانا کھلایا، اللہ کا شکر ہے کہ کم از کم ماں اب محفوظ ہے۔

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: