لتا منگیشکر کی آخری رسومات سے قبل شاہ رخ خان نے ہاتھ اٹھاکر فاتحہ کی اور پھونکا۔۔۔بی جے پی لیڈر کے ٹوئیٹ پر لوگوں نے جم کر لتاڑا
گذشتہ روز بلبل ہند لتا منگیشکر کو سرکاری اعزاز کے ساتھ وداع کیا گیا۔اس دوران بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان اپنی سکریٹری پوجا دادلانی کے ساتھ لتا منگیشکر کو خراج عقیدت پیش کرنے پہنچے تھے۔ شاہ رخ خان نے لتا منگیشکر کے جسد خاکی کے پاس کھڑے ہوکر دعا کی اور وہیں پوجا نے ہاتھ جو کر دعا کی اور لتا منگیشکر کو خراج عقیدت پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں:۔۔۔اویسی جی آپ سیکورٹی قبول کرلیجئے تا کہ ہماری فکر ختم ہوجائے: امیت شاہ
شاہ رخ نے دونوں ہاتھ اٹھا کر دعا کی اور ماسک ہٹا کر پھونکا۔ اس کے بعد انہوں نے لتا منگیشکر کے پیر چھوئے اور وہاں سے چلے گئے۔ شاہ رخ کے اس ویڈیو کو بی جے پی لیڈر ارون یادو نے اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا "کیا اس نے تھوکا ہے؟" ارون یادو بی جے پی ہریانہ کے انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کے ریاستی انچارج ہیں۔ ان کی شیئر کی گئی ویڈیو کو اب تک 20 لاکھ سے زیادہ لوگ دیکھ چکے ہیں۔
پنکج راج پروہت نامی ایک صارف نے لکھا کہ میں بھی بی جے پی کا حامی ہوں۔ کبھی آپ عقل کا استعمال کرو اور ملک میں مذہب کے نام ہر گندگی مت پھیلاؤ۔انہوں نے دعا کے پھونکا ہے یہ تھوکنا نہیں ہے۔
قومی خواتین کمیشن کی چیئرپرسن ریکھا شرما نے لکھا کہ صرف ٹوئیٹ کرنے اور تنازعہ پیدا کرنے کے لیے ٹوئیٹ نہ کریں تھوڑا ذمہ دار بنیں۔ شوبھنا یادو نے لکھا کہ یہ تھوکنا نہیں ہے، اسے دعا کے بعد پھونک مارنا کہتے ہیں۔ دعا ہے یہ۔ کانگتیس لیڈر ہرمود دوبے نے لکھا کہ اتنی نچلی سطح کی سوچ شاید آپ کے گھر میں بھی آپ کا ٹوئیٹ پڑھ کر خاندان والوں کو ترس آگیا ہوگا۔ اتنی گندی سوچ تو پاکستان کے جاہلوں کی بھی نہیں ہوگی۔ سناتن دھرم کو پہلے پڑھ لو پھر ایسا لکھنا بند کردو گے۔ نیوز اینکر روبینہ لیاقت نے لکھا کہ ارون جی اسے تھوکنا نہیں فاتحہ پڑھ کر پھونکنا کہتے ہیں۔۔۔دعائیں پڑھ کر پھونکنا کہتے ہیں۔
Post A Comment:
0 comments: