اویسی پر ہوئے حملوں کے بعد راجیہ سبھا میں وزیرداخلہ امیت شاہ نے اویسی سے سیکورٹی قبول کرنے کی درخواست کی
مجلس اتحاد المسلمین سربراہ رکن پارلیمان اسدالدین اویسی پر اترپردیش میں ہوئے حملے سے متعلق وزیرداخلہ امیت شاہ نے راجیہ سبھا میں بیان دیا۔ شاہ نے اویسی سے تحفظ قبول کرنے کی درخواست کی۔ شاہ نے کہا کہ میں ایوان کے توسط سے کہنا چاہتا ہوں کہ اویسی جی آپ تحفظ لے لیجیئے اور فکر کو دور کر دیجیئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ دہلی اور تلینگانہ پولیس کا تحفظ بھی قبول نہیں کررہے ہیں۔
امیت شاہ نے بتایا کہ اس معاملے میں پولیس نے دو ملزمین کو گرفتار کرلیا اور معاملے کی جانچ جاری ہے۔ شاہ نے مزید کہا کہ رکن پارلیمان اسدالدین اویسی کا ہاپوڑ میں نہ تو کوئی اجلاس تھا اور نہ ہی ان کی آمد کی کوئی اطلاع تھی۔ شاہ اس تعلق سے لوک سبھا میں بھی بیان دیں گے۔
اس سے قبل آج صبح دونوں ایوانوں میں لتا منگیشکر کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ راجیہ سبھا اسپیکر وینکیا نائیڈو نے تعزیتی پیغام پڑھا۔ اسی طرح لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے بھی تعزیتی پیغام پڑھنے کے بعد کارروائی ملتوی کردی۔
Post A Comment:
0 comments: