مہاوکاس اگھاڑی حکومت میں کانگریس کی حالت ابتر، وزیراعظم بننے کے خواہشمند متحد ہورہے ہیں، لیکن سوال یہ ہے کہ وزیراعظم کون بنے گا؟ ممتا، راؤ یا راہل؟: شہزاد پونہ والا
گذشتہ روز تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ کی مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے سے ملاقات کے بعد آج بی جے پی نے کہ قومی سطح پر بنا کانگریس کے اتحاد بنانے کے لئے چندر شیکھر راؤ نے ادھو ٹھاکرے اور این سی پی سربراہ شرد پوار سے ملاقات کی. اے این آئی سے بات چیت کے دوران بی جے پی ترجمان شہزاد پونہ والا نے کہا کہ جن لوگوں کے پاس ملک کیلئے نہ کوئی مشن ہے نا کوئی ویژن انہوں نے اتوار کو مہاراشٹر میں ملاقات کی. وزیراعظم بننے کے خواہشمند اب متحد ہورہے ہیں. لیکن سوال یہ ہے کہ 2024 میں کون وزیراعظم بننا چاہتا ہے؟ ممتا بنرجی، راؤ یا راہل گاندھی؟
یہ بھی پڑھیں:---ٹی آر ایس، شیوسینا اور این سی پی غیر کانگریسی محاذ کیلئے سرگرم : بی جے پی ترجمان
بی جے پی لیڈر نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ مہاراشٹر میں مہا وکاس اگھاڑی حکومت میں کانگریس کی حالت ابتر ہو گئی ہے۔ شرد پوار اور ادھو ٹھاکرے پورے ملک میں کانگریس کو شامل کئے بنا اتحاد بنانے کیلئے چندر شیکھر راؤ سے ملاقات کررہے ہیں. ایسا لگتا ہے کہ میٹنگ میں کانگریس کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک منظور کی گئی ہے۔
یہ میٹنگ اس وقت ہوئی جب تلنگانہ کے چیف منسٹر نے اپوزیشن جماعتوں کو بی جے پی کے خلاف متحد ہونے پر زور دیا۔ تلنگانہ کے وزیراعلیٰ نے پہلے بی جے پی پر حملہ کیا تھا اور کہا تھا کہ اسے ملک سے نکال دیا جائے ورنہ ملک برباد ہوجائے گا۔ انہوں نے سیاسی قوتوں سے بی جے پی کو اقتدار سے بے دخل کرنے کے لیے متحد ہونے کا بھی مطالبہ کیا.ملک کی تمام حزب اختلاف جماعتوں کو بی جے پی کے خلاف متحد کرنے کے مقصد سے تلنگانہ کے وزیراعلیٰ چند شیکھر راؤ مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی سے بھی ملاقات کی منصوبہ بندی کررہے ہیں.
Post A Comment:
0 comments: