Maharashtra,Politics,KCR,Chandrashekar Rao,Telangana,Uddhav Thackeray,Congress,Nana Patole

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ بی جے پی کی آمریت کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کو متحد کرنے کی کوشش کررہے ہیں، یہ کانگریس کے بغیر کامیاب نہیں ہوگا

اتوار کو مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے اور کے چندر شیکھر راؤ کی ملاقات کے چند گھنٹے بعد، مہاراشٹر کانگریس کے سربراہ نانا پٹولے نے کہا کہ تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ علاقائی جماعتوں کو بی جے پی کی آمریت کے خلاف متحد کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ مرکز کی حکومت آمرانہ رویہ اختیار کر رہی ہے، ہمارے آئین کو تباہ کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں :... ادھو ٹھاکرے اور چندر شیکھر راؤ کی ملاقات پر نانا پٹولے کا ردعمل
نانا پٹولے نے کہا کانگریس کے بغیر، یہ کامیاب نہیں ہو گا۔ 2024 کے عام انتخابات سے قبل قومی سطح پر، تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کے چندر شیھکر راؤ نے آج اپنے مہاراشٹر کے ہم منصب ادھو ٹھاکرے اور ان کے کابینی وزراء سے ممبئی میں ان کی سرکاری رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اا ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ ورشا پر شیوسینا لیڈر سنجے راؤت اور اداکار پرکاش راج بھی موجود تھے.
چندر شیکھر راؤ نے بی جے پی کے خلاف تمام حزب اختلاف جماعتوں کے اجتماع کا موقف ظاہر کیا اس کے بعد انہوں نے آج ادھو ٹھاکرے سے ملاقات کی. شیو سینا کے ترجمان 'سامنا' نے اتوار کو کہا کہ یہ میٹنگ بی جے پی کے خلاف قومی سطح پر سیاسی اتحاد کے عمل کو تیز کرے گی۔ کے سی آر نے پہلے بی جے پی پر حملہ کیا تھا اور کہا تھا کہ اسے ملک سے ’’نکال دیا جائے‘‘ ورنہ ملک ’’برباد‘‘ ہوجائے گا۔ انہوں نے بی جے پی کو اقتدار سے "بے دخل" کرنے کے لیے سیاسی قوتوں کو اکٹھا کرنے پر بھی زور دیا۔

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: