شیخ آصف کا پی ڈبلیو ڈی افسران اور کاپوریشن حکام کے ساتھ کالج کیلئے مختص قطعہ اراضی کا دورہ، کالج کی تعمیر کی راہ ہموار

مالیگاؤں  (پریس ریلیز) شیخ آصف نے 20 روز قبل ریاست کے نائب وزیراعلی اجیت پوار سے ملاقات کرتے ہوئے مالیگاؤں شہر کے ہل اسٹیشن اور پالی ٹیکنک کالج کی تعمیر کیلئے دس دس کروڑ روپے بجٹ مختص کرنے کا مطالبہ کیا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں:۔۔۔ٹی ای ٹی بدعنوانی معاملہ : 7880 بوگس اساتذہ کی فہرست تیارected.html

اس سلسلے میں آج اجیت دادا پوار نے ایک مکتوب جاری کرتے ہوئے کارروائی کو آگے بڑھانے کا حکم صادر کیا ۔ذرائع کے مطابق مالیگاؤں شہر کے مالدہ علاقے میں واقع 15 ایکر قطعہ اراضی پر 10 کروڑ تخمینہ سے اقلیتی پالی ٹیکنک کالج کی تعمیر کیلئے ریاست مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ و وزیر مالیات اجیت دادا پوار نے ایک مکتوب جاری کرتے ہوئے حکم صادر کیا ہے ۔جس کے مطابق انہوں نے پی ڈبلیو ڈی اور کارپوریشن حکام کو کہا کہ مالیاتی بجٹ 2022-2023 کیلئے مالیگاؤں شہر کی اقلیتی پالی ٹیکنک کالج کی تعمیر کیلئے احوال تیار کرکے فوری طور پر حکومت مہاراشٹر کے مذکورہ محکمہ کو روانہ کیا جائے ۔

اسی سلسلے میں آج مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن اور PWD محکمہ کے حکام کے ہمراہ آصف شیخ رشید نے مالدہ شیوار پالی ٹیکنک کالج کی پندرہ ایکڑ قطعہ اراضی کا دورہ کیا۔ نائب وزیر اعلیٰ اجیت دادا پوار کی ہدایت کے مطابق یہاں درکار ضروریات کا جائزہ لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق 8 فروری 2017 کو اس وقت کے رکن اسمبلی آصف شیخ نے مالیگاؤں کارپوریشن کو مکتوب دیتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ مالدہ شیوار گٹ نمبر 4 میں اقلیتی پالی ٹیکنک کالج کی تعمیر کرنے کیلئے جگہ مختص کرنے کی تجویز کو منظور دی جائے۔ اس ضمن میں مالیگاؤں کارپوریشن میں برسرِ اقتدار میئر طاہرہ شیخ کی صدارت میں جنرل بورڈ میٹنگ نے 20 جولائی 2017 کو ٹھراؤ نمبر 11 کو منظوری دے دی۔ جسکا کا احوال آصف شیخ رشید نے سرکاری سطح پر کارپوریشن اور تحصیلدار آفس کی معرفت ناسک ٹیکنکل ڈپارٹمنٹ اور منترالیہ روانہ کیا ۔اس بنیاد پر 10 مئی 2018 کو محکمہ اقلیتی امور منترالیہ سے ایک مکتوب نمبر 262/2018 جاری کیا گیا جس میں کارپوریشن کی روداد اور اقلیتی پالی ٹیکنک کالج ،کھیل کا میدان ،ہاسٹل، کمیونٹی سینٹر، تجربہ گاہ، ٹیکنیشین، غیر رہائشیوں کیلئے رہائش سمیت دیگر انتظامات کا ذکر کیا گیا تھا ۔

اس سلسلے میں گزشتہ روز مہا وکاس اگھاڑی سرکار میں شامل راشٹروادی کانگریس پارٹی کے لیڈر و نائب وزیر اعلیٰ اجیت دادا پوار سے آصف شیخ نے ملاقات کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ مالیگاؤں سے منترالیہ تک میری ایم ایل اے شپ کے دوران ایک اقلیتی پالی ٹیکنک کالج منظور ہے۔ لیکن ابھی تک اسکی تعمیر کیلئے بجٹ مختص نہیں کیا گیا ہے۔ اگر مہاوکاس اگھاڑی سرکار مالیگاؤں جیسے اقلیتی و مزدوروں کے شہر میں اقلیتی پالی ٹیکنک کالج کیلئے بجٹ میں خطیر رقم مختص کرتی ہے تو یقیناً یہ مالیگاؤں شہر کیلئے باعث فخر ہوگا۔ اس ضمن میں نائب وزیر اعلیٰ اجیت دادا پوار نے تیقن دیا تھا کہ مالیگاؤں کی ترقی کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی اور اسی سلسلے میں آج مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت دادا پوار نے محکمہ ٹیکنکل ایجوکیشن و پی ڈبلیو ڈی محکمہ اور کارپوریشن حکام کو حکام صادر کیا ہے کہ اقلیتی پالی ٹیکنک کالج کی مکمل رپورٹ تیار کرتے ہوئے احوال پیش کیا جائے۔ اس طرح کی تفصیلات راشٹروادی کانگریس پارٹی کے مقامی صدر آصف شیخ رشید نے دی اور بتایا کہ آج کا دورہ منترالیہ ڈپٹی سی ایم اجیت پوار کی ہدایت پر کیا گیا اور درکار ضروریات کا جائزہ لیا گیا۔ اس وفد میں آصف شیخ کے علاوہ پی ڈبلیو ڈی کے ڈپٹی ایگزیکٹو انجینئر انعامدار ، کارپوریشن سٹی انجینئر محکمہ کے نظیر احمد، اسلم انصاری، شکیل جانی بیگ وغیرہ شامل تھے۔

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: