Malegaon,Chandaud,Crime,District SP,Sachin Patil,Press Conference,Accused Arrested,News18 Urdu News,Dailyhunt Urdu News,Malegaon News

ملزم کو 5 دنوں کی پولس تحویل، ناسک ضلع دیہی ایس پی سچن پاٹل کی پریس کانفرنس

مالیگاؤں: چاندوڑ پولس اسٹیشن میں درج قتل کے مقدمہ میں پولس نے ملزم کو 24 گھنٹوں میں ہی حراست میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق چاندوڑ ۔لاسل گاؤں راستے پر سڑک کے کنارے یگدرڈی ڈیم کے قریب نامعلوم شخص نے ایک شخص کو نامعلوم وجوہات کی بنا پر قتل کردیا۔ اس پر پولس نے گناہ رجسٹرڈ نمبر 47/2022 کے تحت تعزیرات ہند کی دفعہ 302 کا مقدمہ نامعلوم شخص کے خلاف درج کیا گیا۔ جس کی جانچ پولس نے شروع کی اور ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔اسطرح کی تفصیلات ناسک ضلع دیہی پولس ایس پی سچن پاٹل نے مالیگاؤں پولس کنٹرول روم سو سنواد ہال میں منعقدہ پریس کانفرنس میں دی۔

یہ بھی پڑھیں:۔۔۔اقلیتی پالی ٹیکنک کالج کیلئے دس کروڑ روپے مختص، نائب وزیر اعلی نے حکم صادر کرتے ہوئے احوال طلب کیاc-College-In-Malegaon.html

انہوں نے بتایا کہ مقامی کرائم برانچ اور  پولیس کو ہدایت دی گئی کہ وہ نامعلوم ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کریں اور جلد از جلد قتل کی تحقیقات کریں۔ پولس تفتیش کے مطابق چاندوڑ لاسل گاؤں راستے پر ایک مسخ شدہ لاش ملی جس کی باریک بینی سے جانچ کی گئی۔ لاش کے قریب سے ایک موٹر سائیکل برآمد ہوئی جس کی تفصیلات حاصل کرنے پر کچھ معلومات ملی لیکن وہ ناکافی تھی۔ پولس نے راستے کے تمام سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کئے اور ملزم کی اسکیچ بنا کر تلاش شروع کی تب پولس کو پتہ چلا کہ دو نامعلوم شخص موٹر سائیکل پر ڈبل سیٹ سوار ہوکر جارہے ہیں۔ ان میں سے گاڑی چلانے والا شخص ہی مقتول ہے جبکہ پچھلی سیٹ پر بیٹھا شخص کون ہے؟ اس تعلق سے پولس نے جانچ کا دائرہ وسیع کیا اور خفیہ ذرائع سے معلومات حاصل کی۔ پولس نے چاندوڑ میں دتاتریہ وشوناتھ اوبالے سے پوچھ گچھ کی۔ جب اس کا نام پوچھا تو اس نے بتایا کہ اس کا نام داتاتریہ وشواناتھ اوبالے ہے۔ 

پولیس ٹیم نے متوفی انل رتن اہیرے کے بارے میں پوچھ گچھ کی تو ملزم نے مبہم جوابات دیئے۔ اس پر پولس کو شک ہوا اور پولیس نے ملزم سے جرم کے بارے میں سختی سے پوچھ گچھ کی تو ملزم دتاتریہ وشواناتھ اوبالے نے اعتراف جرم کرلیا۔ ملزم نے متوفی کو تیز دھار ہتھیار سے مار کر قتل کر راہ فرار اختیار کرلی تھی۔ اس ضمن میں چاندوڑ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرتے ہوئے عدالت میں پیش کیا جہاں اسے معزز کورٹ نے مزید تفتیش کے لیے پانچ دن کی پولیس تحویل میں روانہ کیا ہے۔ ناسک ضلع ایس پی سچن پاٹل نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش سے پتہ چلتا ہے کہ ملزم اور متوفی کے درمیان ایک عورت سے جسمانی تعلقات تنازعہ کا سبب بنا اور اس شبہ میں ملزم نے  مذکورہ واردات انجام دی۔ سچن پاٹل نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ متوفی آہیرے اور ملزم وشو ناتھ اوبالے  آپس میں قریبی رشتہ دار تھے۔مذکورہ کارروائی ناسک ضلع دیہی پولس ایس پی سچن پاٹل  کی ہدایات اور رہنمائی میں چاندوڑ پولیس اسٹیشن کے پولس انسپکٹرسمیر باراورکر مزید تفتیش کررہے ہیں۔ پولیس انسپکٹر ہیمنت پاٹل، سمیر باراورکر، ساگر شمپی، سندیپ پاٹل، مکیش گجر، وٹھل بگول،  سونوانے، لوکھنڈے، گنگوردے، کنال مورے اور چاندوڑ اور منماڑ پولیس اسٹیشن کے عملہ نے کارروائی میں حصہ لیا۔

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: