راشٹریہ وادی بھون سے  گاندھی مجسمہ تک موٹر سائیکل ریلی و احتجاجی مظاہرہ، ملک کی گرفتاری حق وصداقت کی بیباک آواز کو دبانے کی کوشش: شیخ آصف

وزیر نواب ملک کو ای ڈی کے ذریعے حراست میں لئے جانے کے بعد مہاراشٹر کے دیگر علاقوں میں این کارکنان کا احتجاج جاری ہے اس سلسلے میں مالیگاؤں این سی پی کی جانب سے شیخ آصف کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا. راشٹر وادی بھون سے موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی جس کا اختتام گاندھی مجسمے پر ہوا.

یہ بھی پڑھیں:... سابق مئیر عبدالمالک یونس عیسی کی ضمانت منظور 

یہاں آصف شیخ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مہاراشٹر کے کابینی و اقلیتی امور کے وزیر نواب ملک کو انکی حق گوئی و بیباکی کے سبب بھارتیہ جنتا پارٹی نے سیاسی دشمنی نکالنے کیلئے گرفتار کیا ہے۔نواب ملک گزشتہ سال بھر سے بی جے پی کی عوام دشمن پالیسی کے خلاف آواز بلندآواز کررہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ آج بھارتیہ جنتا پارٹی نے نواب ملک کو گرفتار کر انکی حق گو و صداقت سے بھری بیباک آواز کو دبانے کی کوشش کی اور انہیں گرفتار کرلیا جسکی ہم پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔شیخ آصف نے کہا کہ یوپی الیکشن میں ہندو ووٹرس کو اپنی جانب کرنے کیلئے بی جے پی نے مہاراشٹر کے ایک قدآور مسلم لیڈر نواب ملک کو گرفتار کیا ہے ۔شیخ آصف نے کہا کہ آج این سی پی ہی بی جے پی کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں جسے دبانے کیلئے بی جے پی ہر ممکن کوشش کررہی ہیں ۔شیخ آصف نے کہا کہ نواب ملک کی حق و بیباک عوامی نمائندگی کو بی جے پی آپکی فرقہ پرستی سے روک نہیں سکتی ۔انہوں نے کہا کہ سیکولر مسلم قیادت کو کمزور کرنے کیلئے بی جے پی کی یہ حکمت عملی وقتی طور پر کامیاب تو ہوسکتی ہیں لیکن ایک دن اسکا انجام برا ہی ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ جو بی جے پی کی دلالی کریگا اسے بی جے پی معاف کریگی اور جو سرکاری کی غلط پالیسیوں پر آواز بلند کریگا اسے گرفتار کر لیا جاتا ہے۔آج ہم شرد پوار کی قیادت میں نواب ملک کی حمایت میں مودی سرکار کے خلاف احتجاج کررہے ہیں اور ہم نواب ملک کیساتھ کھڑے ہیں ۔اس موقع پر آصف شیخ، راجیندر بھونسلے ،شکیل بیگ ،اعجاز عمر ،قومی رنگیلا، ستیش شندے ،کلپیش گائیکواڑ ،راہول پوار ،ریاض علی ،اسٹینڈنگ چیئرمین ظفر احمد، نعیمہ پٹیل، محسن ممبر، منان بیگ، شاہد قاضی، غازی مظفر، مجاھد ساگر، ندیم پھنی والا، رئیس عثمانی وغیرہ موجود تھے۔

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: