داؤد ابراہیم منی لانڈرنگ معاملے میں مزید تفتیش کیلئے خصوصی جج نے این سی پی لیڈر کو ای ڈی کی تحویل میں دیا


آج داؤد ابراہیم منی لانڈرنگ معاملہ میں گرفتار این سی پی لیڈر اور وزیر برائے اقلیتی امور نواب ملک کو خصوصی پی ایم ایل اے عدالت 3 مارچ تک ای ڈی کی تحویل میں رکھنے کا فیصلہ سنایا.

یہ بھی پڑھیں:... نواب ملک کی گرفتاری کیخلاف مالیگاؤں این سی پی کا احتجاج
ای ڈی نے آج صبح 8 بجے ساؤتھ ممبئی کے بلارڈ اسٹیٹ علاقہ میں واقع ای ڈی کے دفتر میں تقریباً 5 گھنٹے پوچھ تاچھ کے بعد گرفتار کیا ہے. 62 سالہ این سی پی لیڈر نواب ملک کو خصوصی جج آر این روکڑے کے روبرو عدالت میں پیش کیا جہاں جج نے اس معاملے کی مزید تفتیش کیلئے ملک کو 3 مارچ تک ای ڈی کی تحویل میں بھیج دیا.
ای ڈی افسران نے کہا کہ انسداد منی لانڈرنگ قانون پی ایم ایل اے کے تحت نواب ملک کا بیان درج کیا ہے اور اسی قانون کے تحت انہیں گرفتار کیا گیا ہے کیونکہ وہ اپنے جوابات میں ٹال مٹول کررہے تھے. ای ڈی کا مقدمہ حال ہی میں قومی تفتیشی ایجنسی این آئی اے کے ذریعے مفرور گینگسٹر داؤد ابراہیم اور دیگر کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر پر مبنی ہے. این آئی اے نے غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ (یو اے پی اے) کی دفعات کے تحت اپنی مجرمانہ شکایت درج کی تھی۔

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: