تحصیلدار کی مستقل تقرری اور شہر کے 98 ہزار خاندانوں کیسری کارڈ پر اناج دیا جائے، شیخ آصف کی ضلع کلکٹر سے ناسک میں ملاقات

مالیگاؤں  (پریس ریلیز) این سی پی لیڈر شیخ آصف نے ایک خصوصی وفد کے ساتھ ضلع کلکٹر سورج مانڈھرے سے ناسک میں ملاقات کرتے ہوئے انہیں اس بات سے آگاہ کیا کہ سنجئے گاندھی نرادھار اسکیم کے تحت ملنے والی رقم بزرگوں، بیواؤں اور معذوروں کے اکاؤنٹ میں جمع ہوجانے کے بعد بھی انہیں بینک کی معرفت وقت پر آسانی سے رقم دینے کیلئے بینکوں کا رویہ مناسب نہیں ہے جس سے بزرگوں، بیواؤں و معذروں کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ 
شیخ آصف نے ضلع کلکٹر سے مطالبہ کیا کہ سنجئے گاندھی نرادھار اسکیم کا وظیفہ بینکوں سے باآسانی اور بروقت وظیفہ یافتگان تک پہنچانے کیلئے شہر کی نیشنلائز بینکوں میں خصوصی کاؤنٹر لگائے جائیں اس کے علاوہ مالیگاؤں شہر میں مستقل طور پر تحصیلدار کا تقرر کیا جائے۔ شیخ آصف نے کہا کہ سنجئے گاندھی نرادھار محکمہ میں بزرگوں، معذوروں اور بیواؤں کے بیٹھنے کیلئے ایک کمرے کا خصوصی نظم کیا جائے۔ اسکے علاوہ انہوں نے کہا کہ مالیگاؤں شہر میں تقریبا 98 ہزار خاندان کیسری کارڈ استعمال کرتے ہیں انہیں راشن کا اناج نہیں دیا جاتا۔ ان خاندانوں کو راشن سے اناج دینے کے لیے انتظامات کئے جائیں اور سرکاری احکامات دیئے جائیں تاکہ ان خاندانوں کو بھی راشن اناج کی سہولیات سے فائدہ پہنچایا جاسکے۔ شیخ آصف کے ان تمام مطالبات پر ضلع کلکٹر سورج مانڈھرے نے مثبت تیقن دیتے ہوئے فوری عمل درآمد کے احکامات صادر کئے ہیں۔ اس وفد میں شکیل جانی بیگ، اسلم انصاری ،نعیم مرزا وغیرہ شامل تھے۔
Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: