National,Maharashtra,Politics,Enforcement Directorate,ED,Minister Nawab Malik,NCP,MVA Government,Sanjay Raut,Supriya Sule,BJP,Devendra Fadnavis,Money
آج تمہارا وقت ہے کل ہمارا دور آئے گا، 2024 کے بعد آپ کی بھی جانچ ہوگی، ایک ایک افسر کو بے نقاب کروں گا چاہے جو بھی قیمت چکانی پڑے: سنجے راؤت


این سی پی لیڈر نواب ملک سے پوچھ تاچھ اور گرفتار کئے جانے کے بعد ریاستی حکومت نے اعتراض جتاتے ہوئے مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا ہے. شیوسینا لیڈر سنجے راؤت ،این سی پی لیڈر سپریا سولے کا بھی بیان منظر عام پر آیا ہے. وہیں نواب ملک نے بھی ٹوئیٹر پر لکھا کہ نہ ڈریں گے نہ جھکیں گے، 2024 کیلے تیار رہیے.

یہ بھی پڑھیں:.... نواب ملک کو تین مارچ تک ای ڈی کی تحویل میں بھیجا گیا
این سی پی لیڈر سپریا سولے نے کہا کہ نواب ملک کے یہاں ای ڈی کے لوگ آئے تھے. بہت دنوں سے بی جے پی کارکنان اور ترجمان ٹوئیٹ کررہے تھے کہ نواب ملک اور مہاوکاس اگھاڑی کے خلاف ای ڈی کا نوٹس آئے گا. انہوں نے مزید کہا کہ مہاوکاس اگھاڑی کے خلاف بی جے پی جو سازش کررہی تھی اسے آج پورا مہاراشٹر دیکھ رہا ہے. کوئی نوٹس نہیں آیا، مہاراشٹر کے ایک وزیر کو ای ڈی براہ راست اپنے دفتر لے گئی. انہوں نے کون سی نئی سیاست شروع کی ہے ایسا میں نے پہلی بار ہوتا دیکھا ہے.
شیوسینا لیڈر سنجے راؤت نے کہا کہ نواب ملک کو جس طرح سے ان کے گھر سے لے کر گئے ہیں یہ مہاراشٹر حکومت کیلئے چیلنج ہے. پرانے معاملات کو نکال کر ان کی جانچ ہورہی ہے. آپ جانچ کرسکتے ہیں 2024 کے بعد آپ کی بھی جانچ ہوگی. راؤت نے مزید کہا کہ آنے والے دنوں میں میں سب خلاصے کرنے جارہا ہوں. اس کیلئے مجھے کتنی ہی بڑی قیمت کیوں نہ چکانی پڑے میں ایک ایک افسر کو بے نقاب کروں گا.
ای ڈی داؤد ابراہیم، اس کے بھائی انیس، اقبال اور ساتھی چھوٹا شکیل کے خلاف ایک معاملے کی جانچ کررہی ہے. اس سلسلے میں گذشتہ ہفتے کئی مقامات پر چھاپے بھی مارے گئے، جس میں داؤد ابراہیم کی بہن حسینہ پارکر کا بند گھر بھی شامل تھا. حسینہ کے بیٹے علی شاہ پارکر سے ای ڈی نے پیر کے روز پوشھ تاچھ بھی کی تھی. داؤد کے دیگر ساتھیوں پر بھی ای ڈی کی نظر ہے. کیونکہ دعوی کیا گیا ہے کہ داؤد ابھی بھی کچھ لوگوں کی ندد سے ممبئی میں ڈی کمپنی کو آپریٹ کررہا ہے. نواب ملک کی شاہ ولی خان اور حسینہ پارکر کے باڈی گارڈ سلیم پٹیل کے ساتھ ہوئی ڈیل کی بھی جانچ جاری ہے. ریاست کے سابق وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس نے کشھ ماہ قبل الزام عائد کیا تھا کہ نواب ملک نے کروڑوں روپے کی املاک صرف 30 لاکھ روپے میں خان اور پٹیل سے خریدی تھی. فی الحال ای ڈی نواب ملک کے دیگر بزنس ڈیل کی جانچ کررہی ہے.

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: