اپنی صحت اور دوسروں کی حفاظت کیلئے، انفیکشن کو روکنے اور وباء کے پھیلاؤ کو محدود کرنےکیلئے ماسک لازمی، وزارت داخلہ کا حکم
سعودی عرب وزارت داخلہ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ماسک نہ پہننے پر ایک لاکھ ریال جرمانہ کی سزا دی جائے گی۔وزارت داخلہ نے جمعرات کو اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر کہا کہ میڈیکل یا کپڑے کے ماسک کا استعمال نہ کرنا یا ناک اور منہ کو نہ ڈھانپنا کرونا وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی ہے۔ اس خلاف ورزی پر پہلی بار 1,000 ریال فی فرد جرمانہ ہوگا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ماسک نہ پہننے کی دوسری خلاف ورزی پر جرمانہ کی حد ایک لاکھ ریال کر دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:۔۔۔سپریا سولے اور پنکجا منڈے شراب پیتی ہیں؟۔۔۔بنڈا تاتیہ کا متنازعہ بیان-Religious-Leader.html
وزارت داخلہ نے زور دیا کہ اپنی صحت اور دوسروں کی حفاظت کے لیے، انفیکشن کو روکنے اور وبا کے پھیلاؤ کو محدود کرنے کے لیے مسلسل ماسک پہنا لازمی ہے۔قابل ذکر ہے کہ 30 دسمبر 2021 سے سعودی عرب میں متعدد احتیاطی تدابیر، بنیادی طور پر ماسک پہننے کو لازمی قرار دیا گیا تھا۔ قبل ازیں سعودی عرب نے بیرون ملک سفرپر روانہ ہونے والے شہریوں کے لیے 9 فروری سے کووڈ-19 کی ویکسین کی تیسری خوراک (بوسٹر شاٹ) لگوانا لازمی قرار دے دیا ہے۔ سعودی وزارت داخلہ نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا ہے کہ تیسری تقویتی خوراک ان تمام لوگوں کے لیے دستیاب ہیں جنھیں دوسری خوراک لگوائے تین ماہ گزرچکے ہیں۔البتہ سولہ سال سے کم عمر لڑکے، لڑکیاں اس پابندی سے مستثنیٰ ہیں۔سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق اسی طرح جو لوگ توکلنا ایپ میں استثنا کے زمرے میں نظرآتے ہیں، انھیں بھی بیرون ملک سفر کے لیے ویکسین کی تیسری خوراک لگوانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ سعودی حکام نے ایک اور قانون کی بھی منظوری دی ہے،اس کے تحت مملکت میں آنے والے تمام لوگوں کو سعودی عرب روانگی اور پہنچنے سے قبل 48 گھنٹے کے اندر منفی پی سی آر یا اینٹی جن ٹیسٹ کی رپورٹ پیش کرنا ہو گی۔ آٹھ سال سے کم عمر بچّے اس ٹیسٹ کی ضرورت سے مستثنیٰ ہیں۔دریں اثناء اگر کسی شہری کے کووڈ-19 کے پی سی آر کے ٹیسٹ کانتیجہ مثبت آیا ہے اورٹیسٹ کی تاریخ کے بعد سات دن گزرچکے ہیں، تو ایسے افراد منفی پی سی آر ٹیسٹ کی ضرورت کے بغیر مملکت میں داخل ہو سکتے ہیں لیکن اس کی شرط یہ ہے کہ ایسے مسافروں نے مملکت کی منظور شدہ کسی ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوا رکھی ہوں۔ مسافر کو مناسب طور پر ویکسین نہیں لگائی گئی ہے تواس کے مملکت میں داخل ہونے سے دس روز پہلے کا منفی ٹیسٹ ہونا چاہیے اور ایسے افراد کو سعودی عرب میں آمد کے بعد مزیدکسی ٹیسٹ کی ضرورت نہیں ہو گی۔
Post A Comment:
0 comments: