دنیا کی دراز قد خاتون ہدیٰ عبدالجواد گردے خراب ہونے کے سبب طویل عرصے سے علیل تھیں

قاہرہ: مصر سے تعلق رکھنی والی دنیا کی بلند قامت خاتون ہدیٰ عبدالجواد 29 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ہدیٰ عبدالجواد طویل عرصے سے  علیل تھیں اور اُن کے اندرونی اعضا بھی ٹھیک طریقے سے کام نہیں کررہے تھے۔
ڈاکٹرز نے بتایا کہ بلند قامت خاتون کا انتقال گردے ناکارہ ہونے کی وجہ سے ہوا، وہ اسی وجہ سے گزشتہ کئی روز سے اسپتال میں داخل تھیں جہاں اُن کا ڈائیلیسِس بھی کیا جارہا تھا۔
ہدیٰ عبدالجواد مصر کے صوبے الشرقیہ سے تعلق رکھتی تھیں اور اُن کا انتقال بھی مقامی اسپتال میں ہوا۔
عالمی ریکارڈ کا اندراج کرنے والے غیرسرکاری اور غیر منافع بخش ادارے گنیز بک آف ریکارڈ کے مطابق ہدیٰ جواد کے ہاتھ کی لمبائی 24.3، پیروں کی لمبائی 33.1 اور بازو 236.3 سینٹی میٹر لمبے تھے۔
ہدیٰ عبدالجواد کے 33 سالہ بھائی کے نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے تین اعزاز ہیں، انہیں مردوں میں لمبے بازو، چوڑے ہاتھ رکھنے والا مرد قرار دیا گیا ہے جبکہ اُن کے بازو کی چوڑائی 250.3 اور ہاتھ کی چوڑائی 31.3 سینٹی میٹر ہے۔
والدین کے مطابق دونوں بہن بھائی پیدائش کے بعد سے مختلف بیماریوں کا شکار رہیں ہے، محمد عبدالجواد کو اکثر جسمانی خدوخال کی وجہ سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ گلینڈز کی خرابی کے باعث  اُن کی صحت متاثر ہوتی ہے۔
Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: