ٹیچر بھرتی کیلئے موم بتیاں لے کر مارچ کرنے والوں پر پولیس کا لاٹھی چارج، راہل گاندھی کا مظاہرین سے اظہارِ ہمدردی
لکھنؤ‌:‌ کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے لکھنؤ کی عوام کو آئندہ انتخابات کے دوران بھارتیہ جنتا پارٹی پر لاٹھی چارج کرنے کی صلاح دی ہے۔
اطلاعات کے مطابق ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں ٹیچر بھرتی کےلیے مظاہرہ کرنے والے امیدواروں پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا۔
مظاہرین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ روزگار مانگنے والوں پر اترپردیش حکومت نے لاٹھیاں برسائیں اب جب بی جے پی ووٹ مانگنے آئے تو یاد رکھنا۔
راہول گاندھی نے کہا کہ نوجوانوں تم نے موم بتیاں لے کر روزگار کی خاطر احتجاج کیا ہے اب اس موم بتی کی لو بجھنے نہیں دینا، اس لڑائی میں راہل گاندھی بھی آپ کیساتھ ہے۔
واضح رہے کہ اتر پردیش میں 69 ہزار اساتذہ کی بھرتیوں میں دھاندلی کا الزام عائد کیا جا رہا ہے جس کے خلاف امیدواروں نے وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ کی جانب موم بتی مارچ کرنے کی کوشش کی تو پولیس مظاہرین پر ٹوٹ پڑی۔
Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: