National News, News18 urdu, Dailyhunt urdu News, Stand-Up Comedian Manwar Farooqi Quits

نفرت اور تعصب کا منصوبہ ہمیشہ صاف گو، عقلمند اور پڑھے لکھے لوگوں سے نفرت کرتا ہے، ہمیں معاف کرنا منّور: سوارا بھاسکر

اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی نے مسلسل رد ہورہے اپنے شوز کے بعد حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کرکے اپنے اسٹیخ کرئیر کے ختم ہونے کی بات کی ہے۔منور کے اس پوسٹ کے بعد متعدد مشہور شخصیات ان کی حمایت میں آگے آئی ہیں۔ سوارا بھاسکر نے بھی سوشل میڈیا پر منور فاروقی کی حمایت میں ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔

سوارا بھاسکر نے اپنی پوسٹ میں منور فاروقی سے معافی مانگتے ہوئے لکھا کہ نفرت اور تعصب کا منصوبہ ہمیشہ صاف گو، عقلمند اور پڑھے لکھے لوگوں سے نفرت کرتا ہے۔ جو لوگوں سے اپنی شناخت سے پرے جڑ جاتے ہیں۔ کوئی غلطی نہ کریں منّور۔ عمر خالد اور اس طرح کے دوسرے باوقار مسلمان ہندوتوا کے لیے بہت بڑا خطرہ ہیں۔ ایک دوسری پوسٹ میں سوارا نے لکھا کہ یہ بڑے دکھ اور شرم کی بات ہے کہ ایک سماج کے طور پر ہم نےکیسے ایسی بدمعاشی کو معمولی سمجھ لیا ہے۔ ہمیں معاف کرنا منّور۔

وہیں اداکار ذیشان ایوب نے بھی منور فاروقی کی حمایت میں ایک پوسٹ میں لکھا کہ ایک سماج کے طور پر ہم ایک مرتبہ پھر ناکام ہوگئے ہیں، لیکن منّور بھائی امید مت چھوڑنا۔تمہیں جلد دوبارہ اسٹیج پر دیکھنے کی خواہش کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ حال ہی میں بنگلورو میں منور کا ایک شو رد کردیا گیا تھا۔اس کے بعد منّور نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ نفرت جیت گئی، کلاکار ہار گیا۔ میں اب کچھ نہیں کررہا۔ الواداع! ناانصافی۔

بنگورو پولیس منور کا شو منعقد کرنے والے منتظمین کو خط لکھ کر شو رد کرنے کو کہا تھا۔یہ گذشتہ دو ماہ میں منور کا 12 واں شو تھا جسے رد کردیا گیا تھا۔بنگلورو پولیس نے شو کے منتظمین کو کہا تھا کہ کئی تنظیمیں شو کی مخالفت کررہی ہیں جس کے بعد امن و مان کو خطرہ ہوسکتا ہے۔اس لئے منور کے شو کو رد کردیا جانا چاہیے۔واضح رہے کہ امسال ہی ایک متنازعہ شو کے بعد منور جیل بھی گئے تھے۔تب ان پر کچھ لوگوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ اسی وجہ سے ان کے تمام شو رد کردیئے جارہے ہیں۔

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: