آئندہ سماعت پر پولیس اور تحصیلدار عدالت میں حاضر نہیں ہوتے تو عدالت فیصلہ سنا دے گی: جج اننت دیشمکھ

مالیگاؤں (پریس ریلیز)  امن اجلاس کی اجازت نہ ملنے اور  149 کے تحت نوٹس ملنے کے معاملے کو لیکر شیخ آصف نے کورٹ میں اپیل دائر کی جس پر گزشتہ 25 نومبر کو معزز جج نے شیخ آصف کی اپیل کو قبول کرلیا اور پولس و محصول انتظامیہ کو سمن جاری کرتے ہوئے 29 نومبر کو کورٹ میں حاضر رہنے کی ہدایت دی تھی۔ لیکن آج 29 نومبر کو عدالت میں چونکہ سماعت ہونا تھی لیکن پولس انتظامیہ اور محصول حکام عدالت میں حاضر نہیں ہوسکے جس کی بنیاد پر انہیں کورٹ کی جانب سے باقاعدہ سمن جاری کردیا گیا ہے ۔اسطرح کی اطلاع راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر اور پیٹیشنر آصف شیخ کے وکیل ایڈوکیٹ عارف شیخ و پی بی مرچنٹ نے دی۔اس موقع پر ایڈوکیٹ عارف شیخ نے بتایا کہ آج پولیس کی غیر حاضری پر سینیئر ڈیوژن کے معزز جج اننت دیشمکھ نے پولس انتظامیہ اور محصول محکمہ کو سمن جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت دو دسمبر مقرر کی ہے اور سخت ریمارک پیش کرتے ہوئے کہا کہ  آئندہ سماعت پر پولس اور تحصیلدار حاضر نہیں ہوتے ہیں تو پھر اہم فیصلہ سُنادیا جائے گا ۔ خیال رہے کہ اس معاملہ میں آصف شیخ کی عرضداشت پر ایڈوکیٹ عارف شیخ و پی بی  مرچنٹ نے کی ہے اس سے قبل این سی پی بھون پر منعقدہ میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ کورٹ کا فیصلہ آنے تک امن اجلاس ملتوی کیا گیا ہے اور اب اس معاملہ میں آئندہ سماعت دو دسمبر کو مقرر کی گئی ہے ۔

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: