این سی پی نے مہا سائبر، نوڈل ایجنسی فار سائبر سکیورٹی اور سائبر کرائم انویسٹیگیشن مہاراشٹر سے خاطیوں کی تلاش کی درخواست کی
مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ اور بی جے پی لیڈر دیویندر فڈنویس کے ساتھ این سی پی سربراہ شرد پوار کی ایک مورفڈ(مصرفہ) تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ یہ اس وقت ہوا جب دیویندر فڈنویس اور مہاراشٹر بی جے پی صدر چندر کانت پاٹل کے علاوہ این سی پی سربراہ شرد پوار اور پرفل پٹیل بھی راجدھانی میں موجود تھے۔ جس کے بعد سیاسی گلیاروں میں قیاس آرائیوں کا بازار گرم ہوا۔
یہ بھی پڑھیں:۔۔۔بی جے پی مارچ میں مہاراشٹر میں حکومت بنائے گی: نارائن رانے کا دعویls-Sarcastic-Reply-to-Rane.html
این سی پی نے اپنے آفیشیل ٹوئیٹر ہینڈل کے ذریعے مہا سائبر، نوڈل ایجنسی فار سائبر سکیورٹی اور سائبر کرائم انویسٹیگیشن مہاراشٹر نے اس معاملے کی تفتیش کرنے اور مورفڈ فوٹو وائرل کرنے والے خاطیوں کو تلاش کرنے کی درخواست کرتے ہوئے لکھا کہ فوٹو شاپ کرنے والے ان جعل سازوں کو تلاش کرنا مشکل نہیں ہے۔
ایک بی جے پی لیڈر نے خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ اتفاق سے فڈنویس اور چندر کانت پاٹل انتظامی امور پر اعلی پارٹی لیڈران سے گفتگو کرنے کیلئے دہلی میں موجود تھے۔ جبکہ این سی پی ذرائع کے مطابق شرد پوار دفاع پر پارلیمانی اسٹینڈنگ کمیٹی کی میٹنگ میں شرکت کیلئے دہلی گئے تھے، ان کا دہلی جانے کا منصوبہ ایک ہفتہ قبل ہی ترتیب دیا گیا تھا۔
Post A Comment:
0 comments: