Narayan Rane, Maha Vikas Aghadi Government, MVA, Maharashtra Urdu News, News18, Dailyhunt, MVA Government


 جینت پاٹل نے طنز کرتے ہوئے مارچ تک وقت بڑھانے کیلئے رانے کا شکریہ ادا کیا، مہاوکاس اگھاڑی حکومت کا تختہ الٹنے کیلئے بی جے پی کو مرکز میں ایک الگ محکمہ قائم کرنے کی ضرورت: سنجے راؤت

ممبئی: مہاراشٹر میں شیوسینا کی زیر قیادت مہاوکاس اگھاڑی حکومت کے دو سال مکمل ہونے کے موقع پر کابینی وزیر نارائن رانے نے دعوی کیا کہ بی جے پی مارچ میں مہاراشٹر میں حکومت بنائے گی۔

واضح رہے کہ نارائن رانے کا مذکورہ بیان اس وقت سامنے آیا جب اپوزیشن لیڈر دیویندر فڑنویس اور ریاستی بی جے پی صدر چندر کانت پاٹل کے علاوہ این سی پی سربراہ شرد پوار اور ان کی پارٹی کے رکن پارلیمان پرفل پٹیل نئی دہلی میں موجود تھے۔ مذکورہ لیڈران کے نئی دہلی دورہ کے بعد فوری طور پر قیاس آرائیوں کا سلسلہ جاری ہوگیا کہ ریاست کی سیاست میں کچھ ہلچل ہونے والی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:۔۔۔اوّل تا چہارم جماعت کیلئے اسکولیں جلد ہی دوبارہ جاری ہوں گی: راجیش ٹوپے

نارائن رانے نے کہا کہ بی جے پی مارچ میں مہاراشٹر میں حکومت بنائے گی۔حکومت گرانا اور نئی حکومت تشکیل دینا خاموشی اور رازداری کا معاملہ ہے اس تعلق سے عوامی سطح پر بات نہیں کی جاسکتی۔ رانے نے مزید کہا کہ ریاستی بی جے پی صدر چندر کانت پاٹل نے بھی اس تعلق سے بات کی ہے اور مجھے امید ہے کہ ایسا ہوگا۔

حالانکہ رانے کا بیان سامنے آنے کے چند گھنٹوں بعد امیت شاہ سے ملاقات کے بعد فڈنویس نے کہا کہ وہ اس طرح کی سیاسی الٹ پھیر سے ناواقف ہے۔

وہیں مہاوکاس اگھاڑی میں شامل حلیف جماعتوں شیوسینا، این سی پی اور کانگریس نے رانے کے دعوے کا مذاق اڑایا۔ انہوں نے دلیل پیش کی کہ حکومت مستحکم ہے، بی جے پی مہاراشٹر میں مہاوکاس اگھاڑی حکومت گرنے کی ڈیڈ لائن جاری کرنے سے باز آجائے کیونکہ اس کے سبب لوگ بی جے پی پر ہنس رہے ہیں۔

شیوسینا رکن پارلیمنٹ سنجے راؤت نے رانے پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ وہ مائیکرو، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے وزیر ہیں، بڑی صنعتوں کے انچارج نہیں ہیں۔  ایم وی اے حکومت کو ہٹانے کی تاریخ دینا کوئی مائیکرو یا چھوٹا معاملہ نہیں ہے بلکہ ایک بڑا معاملہ ہے۔ یہ رانے کے دائرہ کار میں نہیں ہے۔ ایم وی اے حکومت کا تختہ الٹنے کے لیے بی جے پی کو مرکز میں ایک الگ محکمہ قائم کرنے کی ضرورت ہے۔ بی جے پی حکومت کے لیے ریاستی حکومت کو ہٹانا ممکن نہیں ہے۔ تاریخوں کا اعلان نہ کریں کیونکہ لوگ ہنسیں گے اور آپ (بی جے پی) کا مذاق اڑائیں گے۔

 دوسری طرف آبی وسائل کے وزیر اور ریاستی این سی پی سربراہ جینت پاٹل نے طنزیہ جواب دیا۔ انہوں نے رانے کو مارچ تک وقت بڑھانے کے لیے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب تک بی جے پی لیڈروں نے پانچ سے چھ مختلف تاریخیں دی ہیں، اگر وہ اپنی پارٹی کو بچانا چاہتے ہیں تو اس طرح کے دعوے کرنے ہوں گے اور ایسا ماحول بنانا ہوگا۔

 مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر نانا پٹولے نے بھی زور دے کر کہا کہ شیوسینا-این سی پی-کانگریس حکومت اپنی میعاد پوری کرے گی۔ بی جے پی بڑی بڑی پیشین گوئیاں کرتی رہتی ہے اور وہ سچ نہیں ہوتیں۔ کوئی بھی بی جے پی پر یقین نہیں کرتا۔

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: