ہم لوگ بائے چانس نہیں بلکہ بائے چوائس انڈین ہیں ہندوستانی مسلمانوں نے جناح کا نظریہ مسترد کرتے ہوئے ہندوستان کو منتخب کیا ہے
جمعیتہ علماء ہند کے قومی صدر مولانا محمود مدنی نے اترپردیش کے سابق وزیراعلی اکھلیش یادو کے جناح والے بیان سے کنارہ کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں نے جناح کے موقف کو ردّ کیا اور ہندوستان کو منتخب کیا ہے۔ہم لوگ بائے چانس نہیں بلکہ بائے چوائس ہندوستانی ہیں۔ہم نے ہندوستان کا انتخاب کیا ہے۔مولانا مدنی نے کہا کہ جناح ہندوستان کے مسلمانوں کا جنازہ پڑھ کر گئے تھے۔ ایک ٹی وی چینل کے ذریعے منعقد تقریب میں مولانا محمود مدنی نے ملک میں مسلمانوں کی صورتحال، حکومت کے رویّے اور اترپردیش کے سابق وزیراعلی اکھلیش یادو کے جناح سے متعلق بیان پر بات چیت کی۔
یہ بھی پڑھیں:۔۔۔سرپرستوں کی ادھو ٹھاکرے سے بچوں کے اسکول دوبارہ کھولنے کی درخواست
جمعیتہ علماء ہند کے قومی صدر مولانا محمود مدنی نے کہا کہ ہندوستان کو مسلمانوں نے اپنی پسند سے منتخب کیا ہے۔مولانا مدنی نے جناح سے متعلق اکھلیش کے بیان سے کنارہ کرتے ہوئے کہا کہ جناح کا موازنہ سردار پٹیل سے کرنا غلط ہے۔میں اکھلیش یادو کے اس بیان سے متفق نہیں ہوں۔ مسلمانوں نے جناح کے نظریہ کو مسترد کیا اور ہندوستان کو منتخب کیا ہے۔ہم لوگ بائے چانس نہیں بلکہ بائے چوائس انڈین ہیں، جناح ہندوستان کے مسلمانوں کا جنازہ پڑھ کر گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان آزادی کی لڑائی میں مہاتما گاندھی کے پیچھے کھڑے تھے۔جناح کی کوششوں کا انجام انہیں کبھی بھی بڑے رہنماؤں کی صف میں نہیں کھڑا کرسکتا۔انہوں نے کہا کہ جناح کے عمل کا اثر ہندوستان اور پاکستان پر ہی نہیں بلکہ اس کا اثر پوری دنیا پر پڑا ہے۔جناح کے ہاتھ سے جو جرم ہوا ہے، اگر ان کی تمام اچھائیوں کو مان لیا جائے تو بھی انہیں کبھی معاف نہیں کیا جاسکتا۔
وہیں مسلمانوں کی صورتحال سے متعلق مولانا محمود مدنی نے حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مدرسوں کی ذمہ داری حکومت سماج پر چھوڑے۔ مسلمانوں کو یہ لگنا چاہیے میری بھی سرکار ہے۔سرکار جوڑنے کی کوشش نہیں کرتی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مذہب کو ملک کے ساتھ نہیں جوڑنا چاہیے۔
Post A Comment:
0 comments: